سری نگر اورگاندربل میں2غیرمقامی باشندوں کی پُراسرارموت

پٹن میں سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران شہری جاں بحق

شمالی کشمیر میں درخت کی شاخ گرنے سے ایک شہری لقمہ اجل

سری نگر//بارہمولہ ضلع کے پٹن کے ٹپر علاقے میں اتوار کی سہ پہر ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک 48سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ادھر شمالی کشمیر میں درخت کی شاخ گرنے سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ایک شخص اس وقت حادثے میں لقمہ اجل بن گیا ہے جب وہ سڑک عبور کر رہا ہے اور اسی اثنا میں ایک گاڑی نے انہیں ٹکر ما را جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے ۔نمائندے نے بتایا کہ اس دوران مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو ٹراما اسپتال پٹن پہنچایا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔اس کی شناخت غلام قادر ملک ولد حاجی عبدالکریم ملک ساکن دولت پورہ کریری کے بطور ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ادھر شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے شیری گاؤں میں اتوار کے روز ایک 45 سالہ شخص کی موت اس وقت ہوئی جب اخروٹ کے درخت کی شاخ، وہ کاٹ رہا تھا۔نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس شخص کی شناخت محمد اشرف ڈار کے طور پر ہوئی ہے جو شالٹینگ، شیری کا سکونت دار ہے، جب وہ اخروٹ کے درخت کی شاخ کاٹ رہا تھا، اس پر گرنے سے زخمی ہوا۔پولیس نے دنوں واقعات کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔