سی بی بی اوز او رایف پی اوز کو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں اَپنا کردار اَدا کرنا ہوگا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار
جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج صوبہ کشمیر کے فارمرس پروڈیوس آرگنائزیشز( ایف پی اوز) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، ایم ڈی این سی ڈی سی کے نمائندے ، ایم ڈی سمال فارمرس ایگری بزنس کنسورشیم ، ایم ڈی ایگری کلچر کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف اِنڈیا نئی دہلی ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ( اے پی دی ) ، ڈائریکٹر فائنانس ( اے پی ڈی ) ، نبارڈ کے نمائندے ، ڈائریکٹر پشو پالن محکمہ کشمیر ،ایم ڈی جے کے ایگرو اِنڈسٹریز دیولپمنٹ کارپوریشن ،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ایگر ی کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ماہی پالن محکمہ جے اینڈ کے ، ایف پی اوز کے چیف ایگزیکٹیو ز اور دیگر متعلقہ اَفراد نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ صوبہ کشمیر کے متعدد ایف پی اوز کے سربراہان نے اَپنی اَپنی تنظیموں کا جیسے پروڈکٹ ، ممبر شپ ، شیئر ہولڈروں ، ٹریننگ ، کاروباری منصوبوں کی تیاری وغیرہ کا جائزہ پیش کیا۔اُنہوں نے میٹنگ کو اَپنے ایف پی اوز کے ساتھ رجسٹرڈ کسانوں ، کاروبار ، فنڈنگ اور ایف پی اوز کی عمل آوری وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں ایف پی اوز کے تمام پہلوئوں اور ان کے کام کاج پر تفصیلی بحث و تمحیص ہوئی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرتری نے ایف پی اوز ، سکیموں کی عمل آوری او رمستقبل کے منصوبوں سے متعدد معلومات بھی حاصل کیں۔اَتل ڈولو نے کلسٹر پر مبنی کاروباری آرگنائزیشنوں کے حساب سے ( سی بی بی اوز) کا جائزہ لیتے ہوئے سی بی بی اوز اور آئی ایز ( عمل آوری ایجنسیوں) سے کہا کہ وہ ایف پی اوز کو اَپنا اشتراک کریں جبکہ کسانوں کو ایکویٹی میں حصہ اَدا کرنے کی ترغیب دیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اون سیکٹر اور دودھ شعبے پر بھی توجہ دیں کیوں کہ اِن شعبوں میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور ایف پی اوز کو ان شعبوں میں ب پناہ صلاحیتوں کے حوالے سے رہنمائی کرنی چاہیے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد پر مزید زور دیا کہ وہ اِس پروگرام کی نگرانی کرتے رہیں اور ایف پی اوز کی پیش رفت کا جائزہ لیں اور زمین پر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ان ایف پی اوز کو بہترین طریقے سے سہولیت فراہم کریں۔اُنہوں نے کہا کہ سی بی بی اوز اور ایف پی اوز کو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں اَپنا کردار اَدا کرنا ہوگا جس کے لئے سی بی بی اوز کو ایف پی اوعمل میں شامل ہونے کے لئے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔










