himayat

’ حمایت مشن‘ کے تحت پروجیکٹ پر عمل آوری ایجنسی کی طرف سے ’ ’ جاب میلے ‘‘ کا اِنعقاد

سری نگر/جموں//’ حمایت مشن مینجمنٹ یونٹ کے تحت پروجیکٹ پر عمل آوری ایجنسیوں کی طرف سے 5؍ دسمبر 2022ء کو جموںوکشمیر ایک ایک اور اننت ناگ میں دو جاب میلے منعقد کئے گئے ۔ ۔ جموںمیں کل 70 اُمید واروں اور اننت ناگ میں 103 اُمید واروں کو تربیت دی گئی۔حمایت پروگرام کے تحت اِن جاب میلوں میں حصہ لیا۔میلے میں 15 کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں ائیر ٹیل ۔ ایس بی آئی کارد ، لاپنوز پیزا، پیزا میلانو( اننت ناگ) ڈومینوز، وِی مارت ، ہاسپٹلٹی سیکٹر کے آجر اور ٹیلی کام جیسے کیبر ریسارٹس ایند ایس پی اے ، ریڈیسن ( پہلگام) ٹینن ایف ایم آئوٹ سورس ، ہوٹل ہل ٹاپ ( گلمرگ / پہلگام) ، اِی کام ایکسپریس ، چنار وغیرہ شامل ہیں۔مرکزی وزارتِ حمایت ۔ڈی ڈی یو جی کے وائی دیہی ترقی کا ایک فلیگ شپ سکل ڈیولپمنٹ کم پلیس منٹ روگرام ہے ۔ حمایت۔ ڈی ڈی یو جی کے وائی کو پروجیکٹ عمل عملانے والی ایجنسیوں سے پرائیویٹ ، پبلک ، پارٹنر شپ ( پی پی پی ) موڈ میںعملایا جاتا ہے جو کہ مرکزی وزارتِ دیہی ترقی کے ساتھ شامل ہیں۔پروگرام کا مقصد جموںوکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت اور روزگار فراہم کرنا ہے ۔جموںمیں سٹیٹ پروجیکٹ منیجر حمایت سجاد چودھری نے جاب میلے کا اِفتتاح کیا اور اَننت ناگ میں جاب میلے کا اِفتتاح گورنمنٹ پولی تکنیک لارکی پورہ کے پرنسپل جاوید اِقبال نے کیا۔اُنہوں نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کرنے پر موجود جاب فراہم کرنے والوں کی تعریف کی ۔اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ اَپنی متعلقہ ایجنسیوں او رکمپنیوں میں مستقبل کی بھرتی مہم میں زیادہ سے زیادہ سے زیادہ میں ’ حمایت‘‘ کے تربیت یافتہ اُمید واروں کو شامل کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس قسم کے جاب میلے تمام سٹریمز کے تربیت یافتہ اُمید واروں کو کیرئیر کے مختلف آپشنز تک رَسائی کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔سٹیٹ پروجیکٹ منیجر حمایت نے تمام شارٹ لسٹ اُمید واروں کو مبارک باد دی اور اُنہیں سٹیٹ جموںوکشمیر سے باہر بھی تقرری کے موقع لینے کی ترغیب دی۔اَننت ناگ میں جاب میلے کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ پروجیکٹ مینجر حمایت عادل اشرف ٹنکی نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں حمایت مشن مینجمنٹ یونٹ کی کوششوں میں اشتراک کرنے کے لئے تمام جاب فراہم کرنے والوں کا شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر آجروں کو یادگار مومونٹوز سے نوازا گیا۔اِس کے علاوہ تقاریب میں محکمہ روزگار ، میونسپل کارپوریشن جموں کے نمائندے ، سرپنچ ،لکبھون ( پی آر آئی ممبر ) سٹیٹ پروجیکٹ منیجر ( حمایت) ، پروجیکٹ اَفسران ( این آئی آر دی اینڈ پی آر ) ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر آئی بی سی بی اینڈ لائیو لی ہُڈس ، ’اُمید‘ جے کے آر ایل ایم اور مختلف پروجیکٹ عملانے والی ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔