ایس ایم ایس ایچ کے انتہائی نگاہ داشت وارڈ سے آگ نمودار ہوئی

بروقت کارروائی کر کے بہت بڑے حادثے کورونماء ہونے سے ٹال دیاگیا/پولیس

سرینگر//شہر سرینگر کے بڑے طبعی ادارے ایس ایم ایس ایچ کے انتہائی نگاہ داشت وارڈ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیاجب بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے وارڈ میںآ گ نمودار ہوئی فوری طور پربیماروں کو نکال کرمحفوظ جگہ پرپہنچادیاگیا تیمارداروں اسپتال عملے فائرایند ایمرجنسی نے بروقت کارروائی کر کے آگ کومزید پھیلنے سے رو ک دیا۔پولیس زررائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نمودار ہوئی اور جسکے نتیجے میںبیماروں میں افراء تفری مچ گئی تاہم کسی بھی طرح کا نقصان نہیں ہوا آگ پرفوری طور قا بوپالیاگیا۔اے پی آئی نیوز ڈیسک کے مطابق شہرسرینگر میں قائم وادی کے سب سے بڑے طبعی ادارے ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے انتہائی نگاہ داشت وارڈ میں ا س وقت افراء تفری کاماحول پھیل گیاجب انتہائی نگاہ داشت وارڈ سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور پورے وارڈ میںدھواں پھیل گیا۔بیماروں کے تیمارداروں اسپتال عملے نے بروقت کارروائی کر کے بیماروں کومحفوظ مقام پرپہنچادیااور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی ۔کئی گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ بجھانے والے عملے تیمارداروں اسپتال عملے نے آگ پرقابوپالیا تا ہم اس دوران کسی بھی طرح کاجانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے والے عملے کے مطابق بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ پھیلی تھی جس پرفوری طور قابو پالیاگیا۔اسپتال کے وارڈ کوکوئی بڑا نقصان نہیں ہوا بروقت کارروائی کر کے ایک بہت بڑے حادثے کورونمائے ہونے سے ٹال دیاگیا۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی انتہائی نگاہ داشت وارڈ سے بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ نمودار ہوئی تھی جس پرفور ی طور قابو پالیاگیا کسی بھی طرح کانقصان نہیں ہوا بیما رتیماردار سبہی محفوظ ہے اور آگ پربروقت قابوپاکرایک بہت بڑے حادثے کورونماء ہونے سے ٹال دیاگیا۔