خشک موسمی صورتحال کے بیچ صبح وشام کے وقت گہری دُھند اور کہرا

9 اور 10 دسمبر سے ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان: ماہر موسمیات

سری نگر//خشک موسم اور صبح وشام کے وقت چھانے والی گہری دُھند اور کہرے کے بیچ کشمیروادی میں جاری سردی کی لہرہے ۔جمعے اور ہفتہ کی درمیانی رات سری نگرسمیت پورے کشمیرمیں سخت سردی رہی ،کیونکہ بیشتر مقامات پر شبانہ پارہ کئی کئی ڈگری نیچے کھسک گیا۔اونتی پورہ ،پانپور اورشوپیان دوران شب سردترین مقامات رہے جبکہ کھڈونی کولگام، اننت ناگ ،پہلگام ،بانڈی پورہ اور قاضی گنڈ میں بھی رات کے وقت شدیدسردی رہی ۔اس دوران محکمہ ماہر موسمیات نے ہفتہ کے روز کہا کہ کشمیر میں9 اور 10 دسمبر سے ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کئی ہفتوں سے جاری خشک موسمی صورتحال اور صبح وشام کے وقت چھانے والی گہری دُھند اورکہرے کی وجہ سے پوری کشمیر وادی بدستور سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ۔سرینگر، قاضی گنڈ اور وادی کے کچھ دوسرے کئی علاقوںمیںصبح کے وقت گہری دُھند اور کہرے کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں کو بھی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔جمعے اور ہفتہ کی درمیانی رات سری نگرسمیت شمالی،وسطی اورجنوبی کشمیر کے سبھی میدانی اوربالائی علاقوںمیں درجہ حرارت میں کافی کمی درج ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے دوران شب درج کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سری نگر میں پارہ منفی1.9ڈگری سینٹی گریڈ،قاضی گنڈمیںمنفی2.4ڈگری سینٹی گریڈ،پہلگام میںمنفی2.8ڈگری سینٹی گریڈ،کپوارہ میںمنفی1.9ڈگری سینٹی گریڈ،کوکرناگ میںمنفی1.0ڈگری سینٹی گریڈ،گلمرگ میںمنفی2.0ڈگری سینٹی گریڈ،اننت ناگ میںمنفی3.9ڈگری سینٹی گریڈ،کھڈونی کولگام میں منفی4.9ڈگری سینٹی گریڈ،بانڈی پورہ میںمنفی3.5ڈگری سینٹی گریڈ،بڈگام میں منفی1.9ڈگری سینٹی گریڈ،پانپورمیںی5.0ڈگری سینٹی گریڈ،اونتی پورہ میںمنفی5.6ڈگری سینٹی گریڈاور شوپیان میںی4.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔اس دوران موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ8دسمبر تک کشمیرمیں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کاامکان ہے تاہم 9دسمبر سے کشمیر کی موسمی صورتحال میں تبدیل آنا شروع ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ 9دسمبر اور10دسمبر کوشام کے وقت سے میدانی علاقوں اور زیریں علاقوں خاص طور پر کشمیر کے شمالی، شمال مغربی، وسطی علاقوں اور جنوبی کشمیرمیں ہلکی برفباری، درمیانی اور اونچی جگہوں پر ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے، دریں اثنا، وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی کیونکہ کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔