جموں//یو ٹی حکومت کی ’’ میرا قصبہ میرا غرور 2.0 ‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے آج جے ڈی اے کے اثاثوں کی منتقلی ، رہن رکھنے کی اجازت کیلئے درخواست اور کنوینس ڈیڈ پر عمل درآمد کی اجازت کیلئے درخواست کیلئے ای ۔ سروسز کا آغاز کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور چئیر مین جے ڈی اے دھیرج گپتا کے ذریعہ باضابطہ طور پر شروع کی گئی ای خدمات شہریوں کو ان کی دہلیز پر شفاف اور موثر خدمات کی فراہمی کے جموں و کشمیر حکومت کے عزم کی ایک کڑی تھی ۔ آج ان ای سروسز کے رول آؤٹ کے ساتھ جے ڈی اے کے مختلف رہائشی اور تجارتی اثاثوںکے الاٹی اپنے گھر کے آرام سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں ، متعلقہ ادائیگیاں آن لائین کر سکتے ہیں اور اپنی درخواستوں کی حیثیت کی نگرانی کر سکتے ہیں ۔ کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ جے ڈی اے پہلے سے ہی اپنی ویب سائٹ www.jda.jk.gov.in پر عمارت کی اجازت ، زمین کے استعمال میں تبدیلی ، پلاٹوں کی الاٹمنٹ ، تجارتی اثاثوں کی درخواستوں کی نیلامی کی آن لائین پروسیسنگ فراہم کر رہا ہے ۔ شہری جموں ماسٹر پلان 2032 کی حدود میں کسی بھی جگہ کے اپنے ماسٹر پلان اراضی کے استعمال کو جانیں ۔ مندرجہ بالا تمام آن لائین خدمات تک ایک صارف دوست جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہری موبائل ایپ کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جو اینڈرائیڈ پلے سٹور پر دستیاب ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ماضی میں اٹھائے گئے مختلف ڈیجٹل اقدامات کی تعریف کی ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ مکمل ڈیجٹل لینڈ منیجمنٹ سسٹم اور رئیل ٹائم بلڈنگ ایکٹیوٹی مانیٹرنگ اور کنٹرول سسٹم کیلئے سخت محنت کریں ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ کاروباری عمل کی دوبارہ انجینئرنگ پر توجہ دیں تا کہ بہتر شفافیت کے ساتھ ای سروسز کو زیادہ موثر طریقے سے فراہم کیا جا سکے ۔










