جموں//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور راج بھون کے عملے اور افسران نے ایڈیشنل سیکرٹریز مسٹرجگدیش سنگھ ،مسٹر پنکج بھگوترا اور ڈپٹی سیکرٹری مسٹر انکش ہنس کو پرتپاک الوداع کیا ۔ راج بھون میں ایک تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے افسران کو یاد گاری تحفوں سے نوازا اور ان افسران کے ذریعے انجام دی گئی خدمات کو سراہا ۔ انہوںنے ان کیلئے اچھی صحت ، خوشحالی اور مستقبل میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی ۔ تقریب میں لفٹینٹ گورنر سیکرٹریٹ کے تمام افسران نے شرکت کی ۔










