سری نگر//پوسٹ ماسٹر جموں ریژن جنرل کرنل وِنود کمار نے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جموںوکشمیر اور لداخ کا چارج سنبھالتے ہوئے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔پوسٹ ماسٹر جنرل نے لیفٹیننٹ گورنر کو محکمہ ڈاک جموں وکشمیر سرکل کے کام کاج اور خدمات کو موثر بنانے کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اِنڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے فراہم کی جانے والی خدمات اور محکمہ ڈاک کی طرف سے روایتی دستکاریوں ، شخصیات کے لئے مخصوص پوسٹل کور کے جاری کرنے کے بارے میں مزید آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں ڈاک خدمات کو بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا بالخصوص دُور اُفتادہ اور دُور دراز علاقوں پر توجہ مرکز کرتے ہوئے تاکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو فائدہ ہو۔










