سری نگر//جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن نے اپریل2022میںلئے گئے مشترکہ مسابقتی امتحان(مینز)2021کے نتائج کااعلان ہفتے کوکیا،جس میں کل 3918اُمیدواروںمیں سے648نے JKASافسربننے کاپہلا پُل عبور کیا۔یونین ٹریٹری سطح کے اعلیٰ ترین سیول سروسزکے امتحان کے پہلے مرحلے میں کامیاب قرار دئیے گئے648اُمیدواروں کاپرسنلٹی ٹیسٹ یعنی شخصیت جانچنے کا امتحان نیزویوا وائس ٹیسٹ 5دسمبر2022کومنعقد کیاجائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر کے اعلیٰ ترین سیول سورسز کے امتحان جے کے اے ایس میں شامل ہونے والے اُمیدواروںکے نتائج جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ہفتے کے روز ظاہر کئے گئے ۔نوٹیفکیشن نمبرPSC/Exam/2022/33بتاریخ19نومبر 2022میں جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر مشترکہ مسابقتی (مینز) امتحان2021کے نتائج کا اعلان کیاگیاہے ۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ یہ مسابقتی امتحان 8سے18اپریل2022تک منعقد کئے گئے تھے ۔جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے کہاہے کہ اپریل2022میں منعقد کئے گئے مسابقتی امتحان،جے کے اے ایس (مینز) کیلئے کل 4454 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے3918 امیدوار مکمل طور پر امتحان میں شریک ہوئے اور حاضری کی کل شرح87.96 فیصد رہی ۔JKPSCکے مطابق ان امتحانات کیلئے جموں اورسری نگرمیں کل 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (JKPSC) نے کہاہے کہ مشترکہ مسابقتی مینس امتحان 2021 کے نتائج سرکاری ویب سائٹjkpsc.nic.inپر دستیاب رکھے گئے ہیں اوراُمیدوار ویب سائٹ سے نتیجہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ نتائج کے مطابق، اس بار کل 648 امیدواروں نےJKPSC-CCEمینز امتحان کے لئے کوالیفائی کیا۔ منتخب امیدواروں کو پرسنلٹی ٹیسٹ یاViva-Voiceیعنی شخصیت جانچنے کے امتحان کیلئے بلایا جائے گا اور یہ ٹیسٹ 5 دسمبر 2022 سے JKPSC کے دفتر ریشم گھر کالونی، جموں میں منعقد ہونا ہے۔وہ امیدوار جنہوں نے جے اینڈ مشترکہ مسابقتی امتحان یعنی جے اینڈ کے ایڈمنسٹریٹو سروس کے جونیئر اسکیل، جے اینڈ کے پولیس (جی) سروس اور جے اینڈ کے اکاؤنٹس (جی) سروس کے انتخاب کے لیے پرسنلٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے،اُن کیلئے ذیل میں مزیدہدایات واطلاع دی گئی ہے۔ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے کہ وہ ہر لحاظ سے اہل ہیں۔ امیدواروں کو ان کے پرسنلٹی ٹیسٹ کے وقت عمر، تعلیمی قابلیت، زمرہ اور معذوری، اگر کوئی ہے، وغیرہ سے متعلق اپنے دعووں کی حمایت میں اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنے ہوں گے۔ لہٰذا انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ دستاویزات اپنے پاس رکھیں۔ذاتی انٹرویو کے دوران، امیدواروں کو پرسنلٹی ٹیسٹ کے وقت ان کی عمر، تعلیمی قابلیت، زمرہ، اور معذوری، اگر کوئی ہو وغیرہ کی حمایت میں اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔پرسنلٹی ٹیسٹ کیلئے کال لیٹر کمیشن کی ویب سائٹ یعنیjkpsc.nic.in سے یکم دسمبر 2022 سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔










