power shortage in kashmir

دربل لنگیٹ کی آبادی2 ہفتوں سے بجلی سے محروم

ہندوارہ//شمالی کشمیر ہندوارہ کے لنگیٹ میں دربل نامی گاؤں گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی سے محروم ہے مقامی آبادی نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ گاوں مذکورہ کا بجلی 100کے وی کا ٹرانسفارمر ایک ماہ میں 3 بار خراب ہوا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق مقامی لوگوںنے کہا کہ بہت سے گھرانوں کا انحصار100کے وی ٹرانسفارمر پر ہے۔انہوںنے کہاکہ لوڈ زیادہ ہو جاتا ہے اور مذکورہ ٹرانسفارمر بار بار خراب ہو جاتا ہے۔ تاہم مختلف سکیموں کے ذریعے مزید 2ٹرانسفارمرز دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جس میں سے ایک کے حال ہی میں ٹینڈر کیا گیا ہے لیکن ابھی کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پورا گاوں شام ہوتے ہی اندھیرے میں ڈوب جاتا ہیں۔ انہوں نے کہا ان سخت سردیوں میں اگر چہ لوگوں بجلی کی اشد ضرورت ہے لیکن باربار ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ان سردیوں کے ایام میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بجلی کی اس عدم داستیابی کی وجہ سے مقامی کمیونٹی کے لیے بڑی پریشانی ہیاور طلباء بھی بری طرح متاثر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے موبائل فون کو چارج کرنے کے لئے قریبی گاوں جانا پڑتا ہے پی مقامی لوگوں نے پی ڈی ڈی محکمہ سے ٹرانسفارمر کی مرمت یا اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے محکمہ پی ڈی ڈی کے اے ای ای بجلی لنگیٹ نے کہا کہ وہ معاملے کو دیکھیں گے اور ترجیحی بنیادوں پر اس پر کام کرائے جائے گی۔