کشمیرمیں جمعرات کی شام سے جمعتہ المبارک کی دوپہرتک موسم مجموعی طورپرخشک

اگلے دو دنوں تک بارشوں اور برفباری کی ایک اور مرحلے کی پیشگوئی

سرینگر //اگلے دو دنوں تک بارشوں اور برفباری کی ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کرنے سے پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔لہہ سب سے سرد علاقہ رہا جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ خطہ لداخ کے قصبہ کرگل میں گزشتہ رات رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جس کے دوران یہاں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجمادسے کئی ڈگری نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔ اگر چہ خطہ لداخ کے قصبہ لہہ میں رات کے درجہ حرارت میں گزشتہ رات معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی تاہم یہ پھر بھی میں سرد ترین جگہ بنی ہوئی ہے ۔ شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں پچھلی رات 2.5 ڈگری کے مقابلے میں منفی 0.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ پر درج ہوا ۔ جبکہ شہر آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ کے علاقے کرگل میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا، لیہہ میں منفی 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دونوں تک برفباری اور بارشوں کا امکان ہے ۔ ۔ ادھر وادی کشمیر میں سردیوں کے ایام کے دوران بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ مشکلات سے دو چار ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے اہلیان کشمیر نے گرم ملبوسات زیر تن کرنا شروع کر دیا ہے اور سردی سے بچنے کیلئے روایتی اور جدید گرمی کے آلات کا استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔