سیکرٹری صحت نے جموں وکشمیر میں پی ایم بی جے اے کے اورامرت فارمیسیوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں ( پی ایم بی جے اے کے ) اور سستی ادویات اور علاج کے لئے قابل اعتماد امپلانٹس ( اے ایم آر آئی ٹی )فارمیسیوں کے کام کاج جائزہ لیا جو جموںوکشمیر یوٹی میں مختلف ثانوی اورٹریشری نگہداشت اداروں میں کام کر رہے ہیں ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، تمام سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپل ، سٹیٹ ڈرگس کنٹرولر جموںوکشمیر ( نوڈل آفیسر پی ایم بی جے اے کے اور اے ایم آر آئی ٹی ) ، صحت و طبی تعلیم کے سینئر اَفسران ، چیف میڈیکل اَفسران ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ، پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر ، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پر یوجنا ( پی ایم بی جے پی ) / بی پی پی آئی کے علاوہ ایچ ایل ایل لمٹیڈ انڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔سٹیٹ ڈرگس کنٹرولو جے اینڈ کے نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں ان دکانوں کے مجموعی منظر نامے اور اس اقدام کے ارد گرد موجودہ چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی ۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ جن اوشدھی کیندر مرکزی وزارت کیمیکل اور فرٹیلائزر کے زیر اہتمام کام کر رہے ہیں اور ان کا ہدف سستی قیمت پر محفوظ ، مؤثر اور معیاری ادویات فراہم کرنا ہے ۔ اِس کے علاوہ 215 جن اوشدھی کیندروں بشمول 150 سرکاری کیندر اور 65 پرائیویٹ اَنٹرپرینیور اِس وقت پورے یوٹی میں کام کر رہے ہیں۔یہ ادارے تقریباً 700 مالیکیولز کی انوینٹری کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے اِسی طرح کے مالیکیولز کے مقابلے میں صارفین کو 50سے 90فیصد کی حد تک فائدہ مل رہا ہے۔اِن سٹوروں میںاپریل 2022ء سے 30 ؍ ستمبر 2022ء تک 17.98کروڑ روپے کی ادویات تقسیم کی جاچکی ہیں ۔جہاں تک امرت فارمیسیوں کا تعلق ہے ان میں 6000سے زیادہ دوائیں ، امپلانٹس ، سرجیکل ڈسپوز ایبل اور دیگر استعمال کی اشیاء شامل ہیں جو صارفین کو زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت کے 60فیصد کی اوسط رعایت پر پیش کی جارہی ہیں۔یہ سٹور مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے زیر اہتمام کام کر رہے ہیں ۔ 15؍ ستمبر 2022ء تک تقریباً 8,45,817لاکھ مریضوں نے امرت فارمیسیوں سے فائدہ اُٹھایا ہے ۔ ایم آر پی پر فراہم کی جانیو الی دوائیوں کی قیمت 19560.37 لاکھ روپے ہے اور مریضوں کو 10269.44 لاکھ روپے کی بچت کا فائدہ ہوا ہے۔ یہ سٹور چوبیس گھنٹے بلا تعطل خدمات پیش کر رہے ہیں۔سیکرٹری موصوف نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ مرکزی حکومت کے اقدامات کو فروغ دیں اُنہوں نے پی ایم بی جے اے کے / امرت کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سٹور وں سے ادویات کی خریداری پر ہونے والے جیب خرچ کو کافی حد تک کم کرنے کے لئے متعارف کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوںکی دیکھ ریکھ کے وسیع تر مفاد میں ان جدید سکیموں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام شراکت داروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرس صرف عام ناموں میں نسخے تیار کریں تاکہ عام لوگ مستفید ہوں۔بھوپندر کمار نے تمام متعلقین پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ اِداروں کے اندر جن اوشدھی سٹوروں اور امرت فارمیسیوں کی طرف سے پیش کی جانے والی ادویات کے اِستعمال کو بڑھانے کے لئے سائنسی نقطہ نظر کو تیار کریں۔اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیںاور مناسب اقدامات کریں ۔سیکرٹری موصوف نے متعلقہ اَفراد پر مزید زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ صحت عامہ کے اِداروں کے اندر واقع پردھان منتریہ بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں پر تمام قسم کی ادویات دستیاب کی جائیں۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اقدامات کو فروغ دینے کے لئے باقاعدہ بیداری کیمپوں کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنرک ادویات کی قبولیت کو فروغ دیا جائے اور اس کے بارے میں عوامی تاثر کو مکمل طور پر درست کیا جائے۔