نئے سینما ہال میں دکھائی گئی ،30ستمبر سے روزانہ شوئوز: وجے دھر
سری نگر//بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی تازہ ترین فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ کی کال کے سبب اگرچہ باکس آفس پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی تاہم فلم کے ہیرئو عامر خان اور ان کے مداحوں کو یقیناً اس خبر سے کافی مسرت ہورہی ہوگی کہ فلم کو 20 ستمبربروز منگل کو وادی کشمیر کے پہلے ملٹی پلیکس میں ریلیز کی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق شیو پورہ سری نگرمیں کھولے گئے کثیرالمقاصد نئے سینما ہال میں منگل کومقبول اداکار عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڑھا‘ کو بڑے پردے پر دکھایا گیا۔ سینما کے شائقین نے اس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سینما سے نوجوان لوگ لطف اندوز ہوں گے۔ ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینما کے مالک وجے دھر نے بتایا کہ30 ستمبر سے اس سینما ہال میں روزانہ شوئوز ہوں گے اور 26 ستمبر سے ٹکٹ بیچنے کی شروعات ہو گی۔ اگرچہ1998 میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے سرینگر میں ریگل، نیلم اور براڈوے دوبارہ کھولے تھے لیکن ریگل سینما ہال کے باہر گرینیڈ دھماکہ کیا گیا تھا جس کے بعد سینما کھولنے کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ البتہ دفعہ370 کی منسوخی کے بعد کشمیری پنڈت وجے دھرنے سری نگرکے سونہ وارعلاقہ میں ’آئی ناکس‘سینما ہال کی تعمیر کاکام شروع کیا،اورمنگل کواس جدیدنوعیت کے بڑے سینما گھر کالیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے افتتاح کیا،بنایا ہے جس میں فلم شائقین کیلئے 3 آڈیٹوریم میں520 سیٹوں کی تعداد رکھی گئی ہے اور اس میں شائقین کیلئے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔










