جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج یووَا ایکشن پلان اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کی سکل میپنگ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیشل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ایف اے ایس ڈی ڈی ، چیف اے ڈی اے پی یونیسیف ، یونیسیف کے ماہر تعلیم، پرنسپل ، ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ یووَا پارٹنر اور دیگر اَفسران نے ذاتی طور پر او ربذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔بحث و تمحیص کے دوران یونیسیف کے یووَا پارٹنر کے نمائندوں نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی اورمیٹنگ کو سکیم کے جاری سروے کی کارکردگی ، موجودہ صورتحال اور سروے کے اِنعقاد کے لئے اُٹھائے جانے والے اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں نوجوانوں کی تعلیم ، روزگار اور مشغولیت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔جموں وکشمیر کی آبادی کا (15برس سے 29برس تک) 27.8فیصد ہے جو کہ زائد اَز 12.5 ملین ہے ۔جموںوکشمیر میں اِس کا فیصد ہندوستانی اوسط 27.5 فیصد سے زیادہ ہے۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ آباد کی معاشی درجہ بندی سے معلوم ہوتا ہے کہ 34.47فیصد آبادی اَفرادی قوت کا حصہ ہے اور نوجوانوں کی شرکت کی شرح ہندوستانی اوسط 41.1 فیصد سے 40.9 فیصد کم ہے ۔نوجوانوں نے 66.81فیصد ثانوی تعلیم میں داخلہ لیا، 58.6 فیصد فیصد نوجوانوں نے سینئر سیکنڈری تعلیم میں داخلہ اور 24.8 فیصد نوجوانوں نے اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لیا۔پرنسپل سیکرٹر نے متعلقہ اَفسران پر زو ردیا کہ وہ نوجوانوں کی دِلچسپی اور مارکیٹ کی ضرورت کو سمجھیں جہاں نوجوانوں کو مشغول کیا جائے گا اور ان کے آبائی اَضلاع میں روزگار کاموقعہ فراہم کیا جائے گا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے اَفسران پر زور دیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے نوجوانوں کے سروے سکل میپنگ کی مشق کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ حکومت نوجوانوں کی خواہش کے مطابق انہیں مختلف پلیٹ فارم مہیا کرسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف ممکنہ شعبوں میں جاب کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ڈیٹا سورس بہت اہم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ زراعت ، تعمیراتی مینوفیکچرنگ ، جنگلات ، ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ ، موٹر گاڑیوں کی مرمت اور تعلیمی شعبے میں زیادہ سے زیادہ جگہوں کو جذب کرنے کی وسیع صلاحیت موجود ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بہتر ہنر مند کورسوں کے اِنتخاب کے لئے نوجوانوں کی فزیکل اِسفسار اور کونسلنگ کلیدی کردار اَدا کرنا ہے۔










