saifudin soz

غلام نبی آزاد کے نکلنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا

پارٹی اسٹیٹ ہڈنہیں داخلی خودمختاری کی بحالی کیلئے لڑے گی: سیف الدین سوز

ہندوارہ//سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوزنے منگل کے روزکہاکہ کانگریس تقسیم کرنے والی نہیں ملانے والی پارٹی ہے۔انہوںنے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ تمام طبقوں وبرادریوں کا ساتھ دیا ہے۔ جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ان باتوں کا اظہار سیف الدینسوز نے مچھی پورہ ہندوارہ میں ایک پارٹی لیڈرکی برسی کے موقعہ پر کیا ۔ پردیش کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابقہ وزیر سیف الدین سوز نے مچھی پورہ ہندوارہ میں پارٹی لیڈرمرحوم شیخ عبدالرحمان کی برسی کے موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کانگریس ایک تحریک ہے یہ تقسیم کرنے والی نہیں ملانے والی پارٹی ہے۔انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی نے ہندوستان میں ہر ایک طبقے کے لوگوں کیلئے لڑائی لڑی ہے ۔سوزکاکہناتھاکہ کانگریس ا سٹیٹ ہڈ کیلئے نہیں داخلی خود مختاری جس کا عنوان تھا 370کی بحالی کیلئے لڑے گی۔انہوںنے کہاکہ ا سٹیٹ ہڈ کو کوئی ختم نہیں کرسکتا کسی کی طاقت نہیں ہے جو سٹیٹ ہڈ کو ختم کرے۔ سیف الدین سوز نے کہاکہ مانا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے اس کو تھوڑی مدت کیلئے ہٹا رکھا ہے لیکن کسی کی مجال نہیں جو اسٹیٹ ہڈ کو ختم کرسکے۔انہوں کہاکہ کل غلام نبی آزاد اور سید لطاف بخاری کو میں نے ایک انٹرویو کے دوران مشوریا دیا کہ وہ اسٹیٹ ہڈ کیلئے نہ لڑیں، اس کی بات نہ کیجئے تھوڑی مددت کیلئے ا سٹیٹ ہڈ کو گٹا دیا گیا لیکن اس سٹیٹ ہڈ کو کوئی نہیں ہٹا سکتا آج نہیں تو کل سٹیٹ ہڈ واپس آنا ہی آنا ہے۔ شیخ عبداللہ نے اس سٹیٹ ہڈ کی رکھوالی کی تھی ہم سٹیٹ ہڈ کیلئے نہیں 370کی بحالی کیلئے آئین کے اندررہ کر جمہوری تحریک چلائیں گے۔سیف الدین سوزنے دعویٰ کیاکہ غلام نبی آزاد کے نکلنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔