ہاملہ راجوار کی سڑک خستہ حال ،مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مقامی لوگوںکی اعلیٰ حکام سے کی گائوں کی طرف توجہ دینے کی اپیل

سری نگر//ہاملہ پتی راجوار کے لوگوں نے محکمہ آراینڈ بی اور پی ایم،جی ایس وائی کے افسران کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاملہ پتی گاوں کا سڑک رابطی برسوں سے خستہ حال ہے، گاوں کی اس سڑک پر گاڑیوں کا چلنا تو دور پیدل سفر کرنامحال بن گیا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق مقامی لوگوںنے کہاکہ سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی آبادی سخت پریشان ہے اور انہیں اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا سڑک پر کئی برس قبل تار کول کام کیا گیا اس کے بعد کئی سال بیت گئے لیکن اس سڑک پر دوبارہ نا تاکول بچھایا گیا نہ سڑک کی مرمت کی گئی سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے ہوگِئے ہیں جن پر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل بن جاتا ہے۔ مقامی کچھ لوگوں عبدالغفار اور محمد جمال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار محکمہ آر اینڈ بی کو اس سڑک کے بارے میں بتایاگیالیکن تاحال کوئی توجہ نہیں دی گئی اور سڑک کی مرمت کرنے کے برعکس واپس جواب دیا کہ اس کو پی ایم جی ایس وائی کو سونپ دیا گیا جب مقامی لوگ پی ایم جی ایس وائی کے افسران کے پاس چلے جاتے تو انہوں نے کہاکہ ابھی ہمیں مذکورہ سڑک کو سونپا نہیں گیا ۔لوگوں کا کہنا یہی کہہ کر دونوں محکمہ کے افسران ہمیں آجکل کرکے برسوں سے دفتروں کے چکر کاٹتے رہے تاہم۔اس کے بعد بھی اس سڑک پر نا کوئی مرمت کا کام شروع کیا گیا نا کسی نے یہاں آکر اس سڑک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا جب موسم خراب ہوجاتا یے بارشوں اور برفباری کا موسم ہوتا ہے تو یہاں کے لوگ اسکولی بچے گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں اور جب گاوں کا کوئی فرد بیمار ہوجاتا ہے تو اس کو سڑک رابطہ ٹھِیک نہ ہونے کہ وجہ سے کاندوں پر اتھا کر ہسپتال تک پہنچایا جاتا ہیلوگوں کا کہنا ہے ہم نے کئی بار انتظامیہ کے عہدایداروں کے نوٹس میں بھی لایا انہوں نے بھی اس سڑک اور اس گاوں کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا اب ولوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس گاوں کی طرف دھیان دیا جائے اور یہاں کا سڑک رابطہ بھی ٹھیک بنایا جائے۔