جموں//جل شکتی کے پرنسپل سیکرٹری اشوک کمار پرمار نے آج جموں و کشمیر یو ٹی میں زیر زمین پانی کے وسائل کی دوبارہ تشخیص کیلئے یو ٹی سطح کی کمیٹی پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت جموں ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں ، چیف انجینئر جل شکتی محکمہ ( پی ایچ ای ) جموں /کشمیر ، چیف انجینئر جل شکتی ( آئی اینڈ ایف سی ) محکمہ جموں /کشمیر ، جوائینٹ ڈائریکٹر جل شکتی ( ای ایس ) محکمہ ، سکاسٹ جموں ، جے کے ڈبلیو آر اے اے ، آر ڈی ڈی اور نبارڈ کے نمائندے موجود تھے ۔ کشمیر میں مقیم افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران نوڈل افسروں /ورکنگ گروپ کے چئیر پرسن کی نامزدگی یو ٹی سطح کے زمینی پانی کے وسائل کے تخمینہ لگانے والے سیل ( ورکنگ گروپ ) کی تشکیل ، ضلعی سطح کی تشکیل اور نوڈل ڈیپارٹمنٹ میں زمینی پانی کی سطح کے مستقل تعین سیل کی تشکیل سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ میٹنگ کے دوران ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یو ٹی لیول گراؤنڈ واٹر ریسورس اسٹیمیشن سیل بھی تشکیل دیا جانا ہے ، ہر ضلع سے ایک افسر کو ریسورس پرسن کے طور پر نامزد کیا جائے گا جس کا مقصد کل زمینی پانی کی دستیابی کا حساب لگانا ہے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ جموں نے 239 پیروز میٹرز کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے جی ڈبلیو آر اے کا درست ڈیٹا اکٹھا کریں اور متعلقہ سہ ماہی کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم لائین کے مطابق سائٹ پر اپ لوڈ کریں ۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ضلعی سطح پر زمینی پانی کے انتظام کے عمل کو نافذ کرنے کیلئے نوڈل ایجنسیوں کے ساتھ تال میل قائم کریں ۔










