firing

بینک مقروض کی چوری اور سینہ زوری

بینک ملازمین کوڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ،ملزم کیخلاف معاملہ درج،تحقیقات شروع:پولیس

جموں//چوری اوراُس پر سینہ زوری کے مصداق جموںمیں ایک شخص نے قرضے کی رقم واپس کرنے کی تلقین کرنے کیلئے آئے بینک ملازمین کوڈرانیدھمکانے کیلئے ہوائی فائرنگ کردی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر گرامین بینک کے ملازمین منگل کو اس وقت محفوظ رہے جب ایک شخص نے جموں شہر کے مضافات میں واقع کنجوانی علاقے میں اُنہیں دھمکی دینے کیلئے ہوا میں بندوق سے2 گولیاں چلائیں۔پولیس نے بتایا کہ بینک کی ٹیم ایک ملزم کے گھر گئی جس نے بینک سے 35ہزار روپے کا قرض لیا تھا۔پولیس نے بتایاکہملزم قرض کی رقم واپس کرنے کا بہانہ بنا رہا تھا جس کے بعد ٹیم نے ریکوری کے لئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔اس دوران ہونے والی تلخ کلامی اورہاتھا پائی ہوئی اور اس شخص نے غصے میں آکراپنی بندوق نکالی اور ہوا میں2گولیاں چلائیں۔پولیس نے بتایاکہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے اورملزم کیخلاف معاملہ درج کیاجائے گا۔