fire incident

گاندربل کی خودسوزی کرنے والی خاتون

2روزبعدSKIMSمیں زندگی کی جنگ ہارگئی،معاملہ پہلے ہی درج ،تحقیقات جاری :پولیس

گاندربل// گھرمیں مبینہ طورپر خودسوسی کرنے والی گاندربل کی ایک خاتون 2روز بعدصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زندگی کی جنگ ہارگئی ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک خاتون جس نے 2 دن قبل گاندربل ضلع میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کو آگ لگا لی تھی، منگل کو SKIMSسری نگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔معلوم ہواکہ ضلع گاندربل کے گراج گاؤں سے تعلق رکھنے والی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اتوار کو مبینہ طور پر اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ لگا لی۔ذرائع نے کہا کہ خاتون کو شدیدطورپر جھلسنے کے باعث کافی زخم آئے تھے اور اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں سے اسے خصوصی علاج کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفر کیا گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ 2روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعدمنگل کی صبح خاتون نےSKIMSمیںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔پولیس نے بتایاکہ خاتون کے اس انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مقدمہ پہلے ہی درج کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔