yatra

امرناتھ یاترا:جموں بیس کیمپ سے5461یاتریوںکاسولواں قافلہ وارد کشمیر

سری نگر//30جون کوشروع ہونے والی43روز ہ امرناتھ یاتراتین روزہ خلل کے بعدگزشتہ کئی دنوںسے جاری ہے اورابتک زائدازڈیڑھ لاکھ یاتریوںنے امر ناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کیااورخصوصی پوجاپاٹ میں شرکت کی ۔16ویں دن نون ون اوربال تل بیس کیمپوں سے ہزاروں یاتری امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوئے جبکہ بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے جمعے کو5461یاتری الگ الگ قافلوں میں وارد کشمیرہوئے ۔جے کے این ایس کے مطابق 8جولائی کوبادل پھٹنے کے بعدپیداشدہ سیلابی صورتحال کے باعث تین روز تک معطل رہنے کے بعدسالانہ امرناتھ یاترا بغیرکسی رکائوٹ کے جاری ہے اورروزانہ ہزاروں یاتری نون ون اوربال تل بیس کیمپوں سے روانہ ہوکر امرناتھ گھپا پہنچ رہے ہیں ۔جمعے کی صبح کوبھی دونوں راستوں سے ہزاروں کی تعدادمیں یاتری سطح سمندر سے تقریباً3880میٹر بلندی پرواقع امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوئے اورشام کے وقت سبھی یاتری اپنی اس منزل تک پہنچ گئے ۔حکام نے بتایاکہ جمعے کے دن موسم خشک رہا،اسلئے کوئی رکائوٹ پیدانہیں ہوئی ۔اُدھر جمعے کی صبح بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے 5461یاتری الگ الگ قافلوں میں کشمیرکی جانب روانہ ہوئے ۔سخت سیکورٹی میں 1975یاتری 86گاڑیوںمیں سوار ہوکرصبح ساڑھے تین بجے بھگوتی نگرجموں سے بال تل بیس کی طرف روانہ ہوئے اورحکام کے مطابق سہ پہر کے وقت یہ سبھی یاتری بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ گئے ۔انہوںنے کہاکہ بھگوتی نگربیس کیمپ سے 2486یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ صبح تقریباًساڑھے چار بجے بھگوتی نگر سے نون ون پہلگام کی جانب 134گاڑیوںمیں روانہ ہوا ،اورسہ پہر کے وقت یاتریوںکایہ قافلہ بھی اپنی منزل تک پہنچ گیا۔حکام نے بتایاکہ جمعے کوپہنچنے والی یاتری نون ون ،بال تل اورپنجترنی بیس کیمپوںمیں قیام کریں گے اورممکنہ طورپرانھیں سنیچر کی صبح یہاں سے امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی جائیگی ۔عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کی شام تک ایک لاکھ52ہزار سے زیادہ یاتریوں نے امرناتھ گھپامیں حاضری دیکر یہاں شیولنگم کادرشن کیااورخصوصی پوجاپاٹ میں شرکت کی۔انہوں نے بتایاکہ سالانہ امرناتھ یاترا11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر ختم ہونے والی ہے۔