Director health kashmir

ڈئریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر کا دورہ لنگیٹ

کسی بھی اسپتال میں طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں رہے گی:مشتاق راتھر

ہندوارہ// ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے JKWP کے صدر میر جنید کے ساتھ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لنگیٹ کے ساتھ کئی اسپتالوں کا دورہ کیا جس دوران ڈائریکٹر موصوف اور میر جنید نے ہسپتالوں کے کام کاج کا جائز لیا اور سب ضلع اسپتال لنگیٹ میں آپریشن ٹھیٹر کا افتتاح کیا ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق ڈائریکٹر نے پورے اسپتال کا معائنہ کیا او پی ڈی کا بھی باضابطہ طور معائنہ کیا اور اس دوران میر جنید نے لنگیٹ اسپتال کے لئے ایک ایمبولنس گاڑی بھی دستیاب رکھی۔ڈائریکٹر موصوف نے تمام اسپتالوں کے طبی معائنہ کیا اور تمام اسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات میسر رکھنے کی ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ اس بار کسی مریضوں کو دیگر اسپتالوں منتقل نہیں کیا گیا انہوں نے کہا اسپتالوں میں تمام تر سہولیات میسر ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے ضلع اسپتال ہندوارہ میں 24X7آپریشن ٹھیٹر کھلا رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ اس دوران میر جنید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لنگیٹ کے لوگوں کی ایک دیرانہ مانگ تھی اور آج ڈائریکٹر ہیلتھ نے یہاں دورہ کرکے لنگیٹ کے لوگوں کی جو دیرانہ مانگ تھی وہ حل ہوئی ڈاکٹرس اور ایمبولنس بھی اسپتال کے لئے فراہم کی گئی۔ میر جنید نے ڈائریکٹر ہیلتھ کا شکرادا کیا اور جو یہاں لنگیٹ کے لوگوں کی ایک دیرانہ مانگ تھی وہ پوری کی اس کے لئے لنگیٹ کے لوگوں کی طرف سے بھی ڈائریکٹر ہیلتھ کا شکریہ کرتا ہوں اس موقع پر لنگیٹ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتال میں موجود تھی۔