ہندوارہ//کشمیر یونیورسٹی کے ساوتھ کیمپس میں سابق طلباء کا اجلاس منعقد ہوا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق شعبہ اردو کے زیر اہتمام کیمپس کا پہلا سابق طلباء اجلاس منعقد ہوا۔کشمیر یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شعبہ کے بہت سے سابق طلباء ، جو اس وقت یونین ٹیریٹری کے مختلف شعبوں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے سابق طلباء کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ کے متعدد موجودہ طلباء، تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔ڈاکٹر مختار احمد کھانڈے، ڈائریکٹر ساوتھ کیمپس نے سابق طلباء کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے بارے میں مختصراً آگاہ کیا۔ انہوں نے سابق طلباء کے اجلاسوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر کھانڈے نے تقریب میں شامل ہونے اور اسے کامیاب بنانے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی سابق طلباء کے اجلاسوں کا انعقاد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔سابق طلباء نے اس اقدام پر ڈائریکٹر ساوتھ کیمپس کو مبارکباد دی۔ڈاکٹر جاوید اقبال بٹ، اکیڈمک کوآرڈینیٹر، شعبہ اردو نے کیمپس کی ترقی کے لیے مضبوط سابق طلباء کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ کس طرح اس طرح کی ملاقاتیں ادارے کے ساتھ سابق طلباء کے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اچھا قدم ہے۔کئی سابق طلباء نے اپنے تجربات اور کیمپس کی زندگی کے دلچسپ لمحات کو سامعین کے ساتھ شیئر کیا۔ ڈاکٹر مختار احمد ڈار جو شعبہ اردو سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بھی اپنے خیالات پیش کییے اور اس پروگرام کو مزید خوبصورت بنایا- اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر مظفر منظور اور ڈاکٹر نصرت امیںن صاحبہ نے بھی اس پرگرام میں حصہ لیا اور اس پروگرام کو رونق بخشی اجلاس کی کارروائی ڈاکٹر محمد اشرف رونیال نے چلائی۔پروگرام کا اختتام ڈاکٹر رقیہ نبی کے شکریہ کلمات پر پیش کئے۔










