سری نگر//11روزہ گرمائی چھٹیوں کے بعدکشمیر وادی اورجموں کے سرمائی زون والے علاقوںمیںآج سے تمام اسکولوںمیں درس وتدریس کابحال ہوگا۔جبکہ کشمیروادی اورسرمائی زون جموںمیں 18جولائی کوسبھی کالج9روزہ گرمائی چھٹیوںکے بعدکھل جائیں گے ۔اُدھر کشمیر یونیورسٹی کامین کیمپس اوراسکے تمام دیگرکیمپس 23جولائی سے 9روزہ گرمائی چھٹیوں کے پیش نظر بند ہوجائیں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق امسال گرمی کی شدت میں قبل ازوقت اضافہ ہونے کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی اورسرمائی زون جموں میں قائم پرائمری سے ہائراسکنڈری سطح تک کے تمام اسکولوںمیں 4سے14جولائی تک کیلئے گرمائی تعطیلات کااعلان کیاتھا،اور11روزہ گرمائی چھٹیوں جمعرات کوختم ہوگئیں ۔آج یعنی15جولائی بروزجمعے سے تمام اسکولوںکھل جائیں گے اوردرس وتدریس کاعمل معمول کے مطابق دوبارہ شروع کیاجائے گا۔جمعرات کوپرائمری سے ہائراسکنڈری اسکولوںمیں زیرتعلیم طلباء وطالبات گرمائی چھٹیوں کیلئے دئے گئے ہوم ورک کومکمل کرتے رہے اورساتھ ہی کمسن طلبہ کے والدین بچوں بچیوں کی وردیاں اوردوسری ضروری چیزوںکوجمع کرتے رہے تاکہ جمعے کی صبح طلباء وطالبات بغیر کسی پریشانی کے اسکول روانہ ہوسکیں ۔خیال رہے محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے 13جولائی کی شام یہ بتایاگیاکہ کل یعنی14جولائی کوگرمائی چھٹیاں ختم ہوجائیں گی اور15جولائی سے تمام اسکول کھل رہے ہیں ۔اُدھر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کشمیر وادی اورسرمائی زون جموں میں قائم کالجوںمیں9جولائی سے17جولائی تک گرمائی تعطیلات رکھی گئی ہیں ،اورسبھی کالج9روزہ گرمائی چھٹیوںکے بعد18جولائی برزو پیر کودوبارہ کھل جائیں گے۔دریں اثناء کشمیر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی گرمائی تعطیلات کافیصلہ لیاہے ۔ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاکہ23جولائی سے کشمیر یونیورسٹی کامین کیمپس اورشمال وجنوب قائم اسکے کیمپس گرمائی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے ۔تاہم ذرائع کے مطابق گرمائی چھٹیوں کے دوران ہونے والے سبھی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔










