ہائی وولٹیج بجلی لائن کی مرمت کے دورانKPDCL کے2لائن مین زخمی

بانڈی پورہ میں کم عمر لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے فوت

سرینگر//شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر کوٹ علاقے میں اُس وقت عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوئیں جب ایک کم عمر لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر کوٹ پائین کے مقام پر ایک 17سالہ لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ارشاد احمد ڈار اپنے گھر میں کسی کام میں مصروف تھا جس دوران اس کو بجلی کا تیز جھٹکا لگا ۔ ارشاد احمد کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے آمد پر ہی مردہ قراردیا ہے ۔ اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں کہرام مچ گیا اور عید کی تیاریوں میں مصروف اس کے اہلخانہ اور دیگر آس پڑوس میں ماتم چھاگیا اور اس طرح سے عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوئیں ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے ۔