25سالہ نوجوان جالندھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے از جاں

لچھی پورہ ہندوارہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان جھلس گیا

33ہزار لائن کو دوسری طرف لینے کامطالبہ،ایساممکن نہیں :حکام

ہندوارہ//لچھی پورہ ہندوارہ کے لوگوں نے اس وقت محکمہ بجلی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا جب بدھوار کی صبح ایک جواں سالہ لڑکا اپنے گھر پر بجلی کی لائن کی مرمت کررہا تھا اور اس لائن کے اوپر سے33ہزار لائن پاس ہورہی ہے ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق 33ہزار والی لائن کی معمولی کرنٹ لگنے سے مذکورہ جوان جھلس گیا،جس کی شناخت22سالہ طاہر احمد بٹ ولد غلام محمد ساکنہ لچھی پورہ کے طور ہوئی ،نوجوان کو علاج ومعالجہ کیلئے فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد میں اس کی حالت مستحکم بتائی ۔ مقامی لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے افسران پر الزام لگایا کہ انہوں نے 33ہزار لائن اور 11ہزار لائن گاوں لچھی پورہ کے بیچوں بیچ بچھائی گئی جو کسی خطرے سے کم نہیں انہوں نے کہا اگر چہ محکمہ کو بتایا بھی گیا اس33ہزار اور11ہزار لائنوں کو کسی دوسرے طرف لگائی جائے لیکن محکمہ نے اپنی من مانی کرکے اس کو بستی کے بیچ میں سے بچھائی گئی جو دونوںلائینں بستی کے لوگوں کے لئے وبال جاں ثابت ہورہی ہے انہوں نے کہا جس طرح آج ایک حادثہ پیش آیا اور خدا کا شکر ہے اس کی جان بچ گئی لیکن اگر خدانا خواستہ لائن گر آئی تو پوری بستی ناقابل تلافی نقصان ہونے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس معاملے کو محکمہ بجلی نظر انداز کررہی ہے مقامی لوگوں نے بتایا کئی بار محکمہ کو اس بارے میں بتایا گیا انہیں آگاہ کیا لیکن محکمہ کے افسران ملازمین اس طرف کوئی دھیان نہیں دے رہے ہیں اب لوگوں نے حکام بالا ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے پرزور گزارش کی کہ اس33ہزار والی لائین اور 11ہزار وولٹ والی لائن کو بستی کے بجائے کسی دوسرے سائڈ سے بچھائی جائے تاکہ انسانی جانوں کا زاں نہ ہو۔دریں اثنا نمائندے نے جب پی ڈی ڈی ایگزن سے رابطہ کیا ان سے رابطہ نہیں ہوپایا تاہم جب33ہزار لائن کے ایک آفیسر سہیل احمد سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا 33ہزار لائن آج سے20برس پہلے بچھائی گئی تب اس میں کوئی بستی یا مکانات نہیں آتے تھے اس بعد کے لوگوں نے وہاں سے مکانات ودیگر تعمرات کھڑا کی انہوں نے33ہزار لائن کو بدلنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیوں اس کا سڑک کے ارگرد ہی روٹ صیح رہتا ہے اگر دیکھا جائے لوگ بھی33ہزار لائن کو اپنے زمین میں سے بچھانے نہیں دے رہیں ہے انہوں نے کہا 20سال قبل بچھائی گء لائن کو کس طرح سے تبدیل کیا جائے۔