چیئرمین ایل ڈبلیو سی یوپی نے مکھن لال بندرو کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی

سری نگر //چیئرمین لیبر ویلفیئر کونسل ( ایل ڈبلیو سی )حکومت اترپردیش پنڈت سنیل بھرالا نے آج یہاں مکھن لال بندرو کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ دورے کے دوران پنڈت سنیل بھرالا نے مکھن لال بندرو کی اہلیہ اور فرزند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔پنڈت سنیل بھرالا نے ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت وادیٔ کشمیر میں اَمن قائم کرنے اور کشمیری پنڈتوں کی آباد کاری کے مسئلے کو حل کے لئے پُرعزم ہے۔چیئرمین لیبر ویلفیئر کونسل ( ایل ڈبلیو سی )حکومت اترپردیش پنڈت سنیل بھرالا نے مکھن لال بندرو کی اہلیہ کو یقین دِلایا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور مرکزی حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہے گی۔اُنہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کنبے کی ہرممکن مدد کی ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مکھن لال بندرو کو 2021ء میں سری نگر میں ان کی مشہور میڈیکل شاپ کے باہر ملی ٹنٹوں نے قتل کیا تھا۔