جموں وکشمیر سپورٹس پالیسی 2022 کھیلوں میں بہترین کارکردگی لانے کی طرف ایک قدم
سری نگر//جموںوکشمیر حکومت اُبھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے ، کھیلوں کو بطور پیشہ منتخب کرنے کی ترغیب دینے اور ان کی حوصلہ اَفزائی کے لئے جموں وکشمیر یوٹی کی ہر پنچایت میں ایک کھیل میدان تعمیر کر رہی ہے۔کھیلوںکو بنیادی سطح پر فروغ دینے کے لئے ہر پنچایت کو مقامی ضروریات کے مطابق بیک ٹو وِلیج ۔سوم کے دوران کھیل کٹس فراہم کی گئی ہیں ۔ جموںوکشمیرمیں کھیلوں کو تیزی سے فروغ دینا بالخصوص دیہی سیکٹر میںتاکہ جموںوکشمیر قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں نام روشن کرسکے۔جموں وکشمیرکی کھیل پالیسی نے روایتی کھیلوں جیسے کھوکھو، کبڈی ، تیر اندازی ، مڈ ریسلنگ، اور ٹگ آف وار کو فروغ دینے کا ایک وژن رکھا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی میں ان کھیلوں کی کوچنگ کے لئے سہولیات تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ دیہی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی مقابلوں کے لئے کوچنگ کیمپوں میں پروان چڑھایا جاتا ہے ۔ ا ن کھیلوں میں شاندار کار کردگی کے حصول کے لئے مالی اِمداد فراہم کی جارہی ہے ۔پالیسی کے مطابق تمام شہریوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ شہری اور دیہی کھیلوں اور کھیلوں میں حصہ لینے او رپنچایت ، زونل ، ضلع ، ریاستی اوریوٹی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل مقابلوں کا اِنعقاد کیا جائے گا۔جموںوکشمیر سپورٹس پالیسی 2022ء پنچایت ، زونل ، ضلع ، صوبہ ، یوٹی ، قومی او ربین الاقوامی سطح پر سپورٹس اور فِٹنس سرگرمیوں سے یونیورسل ویلنس اور فِنٹس کو تجویز کرنے کے لئے ایک جامع مینڈیٹ کی راہ ہموار کرتی ہے ۔ پالیسی کے مطابق ڈی وائی ایس ایس پنچایت ، گائوں اور بلاک سطح پر کھیل اور فِٹنس زونوں کو تیار اور برقرار رکھے گا۔حکومت نے اِس سلسلے میں متعدد اِقدامات کئے ہیں جیسے کہ ہر پنچایت میں کم سے کم ایک کھیل میدان کو یقینی بنانا ، زائد اَز 4,500 یوتھ کلبوں کا قیام اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لئے متعدد کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا ہے ۔جموںوکشمیر کے نوجوانوں میں کھیلوں کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جس میں جموںوکشمیر یوٹی کے بہت سے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ جموںوکشمیر سپورٹس سیکٹر میں ایک نئے اِنقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی ملک کی دیگر رِیاستوں کی طر ح یکساں طور پر لیس ہے اور اِس میں عالمی سطح کے کھلاری پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کی کھیلوں کی اِس صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ اَفزائی کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت 200 کروڑ روپے کی منظوری دی جس کا مقصد کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا، تربیتی سہولیات اور پیشہ ور کوچوں کو فراہم کرنا ہے اور جموںوکشمیر کے کھیل شعبے میں ایک اِنقلاب لایا ہے۔جموںوکشمیر حکومت عالمی معیار کی سہولیات ، کوچوں اور مسلسل نگرانی اور رہنمائی کے اِمتزاج سے نوجوانوں میں بااِختیار بنانے ، قیادت اور خود اعتمادی کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔جموںوکشمیر میں حال ہی میں قائم کھیل بنیادی ڈھانچہ او رسہولیات تاریخی ہیں ۔عالمی معیار کی صلاحیتوں کو پیدا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے ، وسائل اور عالمی معیار کی تربیت ناگز یر ہے۔










