پہو پلوامہ جھڑپ ، لشکر کمانڈر کے ڈپیٹی ساتھی سمیت تین جنگجو جاں بحق

لولاب کپوارہ اور ڈی ایچ پورہ کولگام میں مسلح تصادم آرئیاں

لشکر اور جیش کے 4جنگجو جاں بحق

سرینگر//سرحدی ضلع کپواڑہ میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میںلشکر طیبہ میں ایک پاکستانی سمیت دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں جبکہ آپریشن جاری ہے ۔اسی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ڈی ایچ پورہ میں ایک اور تصافم آرائی میں جیش کے دو جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں ۔ اس دوران آئی جی کشمیر نیب بتایا لالاب میں دو میں سے ایک مہلوک جنگجو پاکستانی ہے جبکہ آپریشن جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس نے بتایا اتوار کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں پولیس نے علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیاکیا ہے اور تلاشی کارروائیوں کے فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ہے جس میں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس میں ابتدائی طور ایک اور اس کے بعد دوسرا جنگجوئوں مارا گیا ہے پولیس نے بتایا اب تک مہلوکین کی تعداد 2ہو گئی ہے۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ لولاب تصادم آرائی میں اب تک پاکستانی سمیت دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرفتار جنگجو شوکت احمد شیخ ساکن لولاب کپواڑہ کی نشاندہی پر پولیس اور 28آر آر نے اتوار کے روزکپواڑہ میں ہائیڈ آوٹ کی تلاشی لینی چاہئے کہ اس دوران وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں اب تک دو جنگجو مارے گئے ہیں باقی کمین گاہ میں ہی محصور ہے۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کپواڑہ میں تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک پاکستانی جنگجو مارا گیا، بعد ازاں مزید ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مزید دو ملی ٹینٹ محصور ہیں جنہیں مار گرانے کی خاطر آپریشن جاری ہے۔ادھرجنوبی کشمیر کے کولگام میں سیکیورٹی فورسز و جنگجو کے مابین مسلح تصادم میں جیش کے دو جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیں ۔پولیس نے بتایا جنوبی ضلع کولگام کے ڈی ایچ پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اتوار کے روز کولگام کے ڈی ایچ پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجو د ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا۔فورسز نے علاقے میں بڑی تعداد میں کمک کو طلب کر کے تلاشی کارروائی شروع کی ہے جس دوران یہاں انہوںطرفین کے درمیان گو لیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس میں دو جیش ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں اس طرح سے جبکہ دونوں علاقوں تلاشی آپریشن جاری ہیں ۔