dooran

جے ایل این ایم ہسپتال سری نگر ، ڈی ایچ پونچھ نے لکشیا پروگرام کے تحت کوالٹی سر ٹیفکیشن حاصل کی

سری نگر//مرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبودنے جے ایل این ایم ہسپتال سری نگر اور ضلع ہسپتال پونچھ کو اعلیٰ معیار کے اعتراف، لیبر روم اور میٹرنٹی او ٹیز میں قابل احترام زچگی کی دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لئے لکشیا پروگرام کے تحت نیشنل سرٹیفکیشن دیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے دونوں سہولیات کا اندازہ مئی 2022 کے مہینے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور فہرست میں شامل تشخیص کاروں کی ایک ٹیم نے کیا تھا اور دونوں ہسپتالوں کو قومی صحت مشن کے لکشیا پروگرام کے تحت کوالٹی سرٹیفائیڈ کے طورپر درجہ دیا گیا ہے۔نیشنل سرٹیفیکیشن سٹیٹ کوالٹی ایشورنس کمیٹی کی طرف سے سکورز کی سالانہ تصدیق کے ساتھ مشروط تین سال کی مدت کے لئے درست ہوگا۔اِس سرٹیفکیشن کے بعد دونوں ہسپتالوں کو 6.00لاکھ روپے کی اِضافی سالانہ گرانٹ نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت اگلے تین برسوں کے لئے ملے گی جس کے بعد دوبارہ معائینہ کیا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم منوج کمار دویدی نے اِس کامیابی کے لئے دونوں ہسپتالوں کے فیسلٹی سٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے تمام میڈیکل کالجوں ، ضلع ہسپتالوں اور سی ایچ سی پرزور دیا کہ وہ لیبر روموں اور میٹرنیٹی اوٹی میں لکشیا معیارات کی عمل آوری کے لئے کام کریں تاکہ جموںوکشمیر میں زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کومزید بہتر بنایا جائے۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم یاسین ایم چودھری نے اِن ہسپتالوں کی اِنتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان دو سہولیات کو سر ٹیفکیشن ان کے متعلقہ لیبر روموں اورمیٹرنیٹی آپریشن تھیٹروں میں اِن ہسپتالوں کی طرف سے برقرار رکھے گئے معیار اور کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔