جنگلی جانورہاتھ نہ لگیں تودیکھتے ہی گولی ماردئو:چیف وائلڈ لائف وارڈن کی ہدایت
بارہمولہ//بونیاراوڑی کے مضافاتی دیہات میں4دنوں میں 2نوعمر لڑکوں اورایک12سالہ لڑکی کی جنگلی جانوروںکے حملوں میں موت واقعہ ہونے کے بعدمحکمہ جنگلی حیاتیات کی ٹیموںنے ماہر شکاریوں کیساتھ ملکر آدم خورجانوروںکی تلاش شروع کردی ہے ۔اس دوران محکمہ جنگلی حیاتیات کے چیف وائلڈ لائف وارڈن نے بدھ کے روز اوڑی کادورہ کرکے یہاں دہشت مچانے والے خونخوارجنگلی جانوروںکیخلاف شروع کئے گئے آپریشن یعنی پکڑئو یاگولی ماردئو کی تیاریوں کاجائزہ لیا ۔ جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ سنیچر سے منگل تک بونیاراوڑی کے تین دیہات میں 3معصوم بچوںکونوالہ بنانے والے تیندوے یاچیتے کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی گئی ہے ،اورمحکمہ وائلڈ لائف نے آدم خور جنگلی جانوروںکوٹھکانے لگانے کیلئے کی علاقائی وائلڈ لائف وارڈن کشمیرکی نگرانی میں شکاریوں اورمحکمہ کے اہلکاروں پرمشتمل کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔خیال رہے محکمہ وائلڈ لائف نے بونیاراوڑی کے مضافاتی دیہات میں دہشت مچانے والے تیندئوں یا چیتوں کودیکھتے ہی گولی ماردینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ جنگلی حیاتیات کے چیف وائلڈ لائف وارڈن نے بدھ کے روز اوڑی کادورہ کرکے یہاں دہشت مچانے والے خونخوارجنگلی جانوروںکیخلاف شروع کئے گئے آپریشن یعنی پکڑئو یاگولی ماردئو کی تیاریوں کاجائزہ لیا ۔انہوںنے محکمہ ھٰذاکے ریجنل وائلڈ لائف وارڈن کوہدایت دی کہ ٹیموںکوتمام ضروری سامان اورآلات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ شکاریوںکوضروری ہتھیاردیاجائے ۔انہوںنے افسروں اوراہلکاروں سے کہاکہ اگر جنگلی جانور جنگلوںمیں بچھائے جانے والے جال میں پھنس کرہاتھ میں نہیں آتایاآتے ہیں توان کودیکھتے ہی گولی ماردیں ۔قابل توجہ ہے کہ رواں ماہ کی11تاریخ بروز سنیچر کوبونیاراوڑی کے مضافاتی گائوںچولن خلسی گھاٹی میں ایک 15سالہ لڑکے عامر منیر کوجنگلی جانور نے موت کی نیندسلادیا تھا۔12جون بروزاتوار کومویشی چرانے کیلئے جنگل گئے ترکانجن بونیار کے12سالہ کمسن لڑکا شاہد احمد ولد عبدالجبار گنائی کی مسخ شدہ نعش پیرکی صبح جنگل سے برآمد ہونے کے محض ایک روز بعدمنگل کی صبح اس علاقہ میں وحشی جنگلی جانوروںکے حملے کاایک اورواقعہ رونما ہوا۔14جون بروزمنگل کی صبح بونیار اوڑی کے مضافاتی گائوں باٹنگی بونیار میں جنگلی جانور نے ایک 12سالہ بچی رُتبہ منظور دختر منظور احمد بٹ کوگھرکے باہر سے گھسیٹ کر نزدیکی جنگل پہنچادیا،جہاں بعدازاں اس معصوم بچی کومردہ پایاگیا۔










