جموں کشمیر میں18نئے معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,49,522مریض صحتیاب

جموں کشمیر میں18نئے معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,49,522مریض صحتیاب

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 18نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 03کشمیر صوبہ سے اور 15 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,54,373تک پہنچ گئی ہے۔اِسی دوران آج مزید09اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں 01صوبہ کشمیر اور08 کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6,701کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,31,51,998تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,54,373معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)99صوبہ جموں میں 71اور کشمیر صوبے میں28)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,49,522اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,752تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,424کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,328کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,56,05,585ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 14؍جون2022ء؁کی شام تک2,51,51,212نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,54,373 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک65,58,993افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں246اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔99فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ527اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق65,53,369اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں03 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔کپواڑہ ،بارہمولہ ، بانڈی پور ہ،بڈگام ،پلوامہ،اننت ناگ،گاندربل، کولگام اورشوپیان اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح ضلع کٹھوعہ میں 01،ضلع جموںمیں12 ، ضلع اودھمپور میں 02نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔راجوری ، سانبہ ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ،رِیاسی ، پونچھ اوررام بن اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔