محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

کنن ترہگام کپوارہ میں جامع ریونیو کیمپ کا انعقاد

ایسے کیمپ دیگر علاقوں میں بھی منعقد ہونگے:تحصیلدار ترہگام

سری نگر//ڈپٹی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کی ہدایت پر تحصیلدار ترہگام نذیر احمد شاہ کی سربراہی میں کنن ترہگام میں ایک ریونیو کیمپ منعقد ہوا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق تحصیلدار ترہگام کے ہمراہ نائب تحصیلدار کاواری سجاد احمد بٹ اور نائب تحصیلدار ترہگام آختر حسین کے علاوہ جملہ فیلڈ ممبران،لمبرادارن،چوکیداران اور پنچوں و سرپنچ نے شرکت کی۔اس موقعہ پر عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کپوارہ اور تحصیل ایڈمنسٹریشن ترہگام کا شکریہ ادا کیا۔اس ریونیو کیمپ سے عوام کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔اس موقع پر لوگوں میں میوٹیشن56 آمدنی سرٹیفکیٹ،27 پی ایس پی سرٹیفکیٹ، 16 آربی اے،3 مسلم اقلیت، 12 بڑھاپا پنشن ،14ریونیو اقتباسات،45 متفرق ایپلی کیشنز 41 فراہم کی گئی ۔تحصیلدار ترہگام نے لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ محکمہ ریونیو میں انہیں بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کھیل کے میدان اور آبپاشی کے کولوں اور پنچایت سے متعلق دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوام کو مناسب کارروائی کا یقین دلایا گیا۔ تحصیل کے بالائی علاقوں یعنی مرہامہ اور زہرہامہ کے لیے ریونیو سروس کیمپ اگلے ہفتے منعقد کیے جائیں گے تاکہ لوگ ان ریونیو کیمپوں سے استفادہ حاصل کرے۔