سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر سٹیٹ اِنوسٹگیشن ایجنسی ( ایس آئی اے ) کے قیام کے لئے مختلف زمروں کے تحت نئی اَسامیاں معرض وجود میںلانے کے لئے محکمہ داخلہ کی تجویز کو منطور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشورکمار نے شرکت کی۔سٹیٹ اِنوسٹگیشن ایجنسی کے دائرہ اِختیار کی علاقائی تقسیم کے لحاظ سے جموں و کشمیر صوبوں کے لئے ایک ایک ،دو ڈویژن ہوں گے ۔ ہر صوبے کا سربراہ ایک ایس ایس پی رینک کا آفیسر ہوگا۔اِنتظامی کونسل نے ڈپٹی اِنسپکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی آئی جی ) ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹس آف پولیس ( ایس ایس پی ) ، سپر اِنٹنڈنٹس آف پولیس ( ایس پی ) ، ڈپٹی ڈائریکٹر پراسکیوشن ( ڈی ڈی پی ) ، چیف پراسکیوشن اَفسران ( سی پی او ) ، ڈپٹی سپر اِنٹنڈنٹس آف پولیس ( ڈپٹی ایس پی ) ، سینئر پراسکیوشن اَفسران ( سینئر پی او) ، اِنسپکٹرس اور سب اِنسپکٹرس ( ایس آئی ) سمیت مختلف زمروں میں 252 اَسامیاں معرض وجود لانے کو منظوری دی۔سٹیٹ اِنوسٹگیشن ایجنسی ( ایس آئی اے ) نیشنل اِنوسٹگیشن ایجنسی اور دیگر مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے لئے نوڈل ایجنسی ہوگی جس کے پاس ایسے اِقدامات کرنے کا مینڈیٹ ہوگا جو دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تیز رفتار اور مؤثر تفتیش اور مقدمہ چلانے کے لئے ضروری ہو۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 80 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
اننت ناگ میں حب الوطنی اور جوش و جذبے کے ساتھ80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا اِنعقاد
جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے 80واں یوم آزادی منایا
سیّد شکیل شان کو شاندار کارکردگی او رکثیر الجہتی خدمات کے اعتراف میں ’ایوارڈ آف ایکسی لینس‘ سے نوازا گیا
لیفٹیننٹ گورنر نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر لوک بھون میں قومی پرچم لہرایا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے 80ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر ’بلیدان سمبھ ‘ پر گل دائرے چڑھائے
جاوید رانا نے پونچھ میں قومی پرچم لہرایا
وزیر ستیش شرما نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
بی او پی اِی اِی نے جموں او رسری نگر میں 80واں یوم آزادی منایا
ناصر اسلم وانی نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ڈِی پی ایل کپواڑہ میں قومی پرچم لہرایا او رسلامی لی










