تدریسی عملہ کی کمی کی شکایت ،زونل ایجوکیشن افسرنے پہنچ کر سلجھایا معاملہ
ہندوارہ//شمالی قصبہ ہندوارہ کے ایک دور دارز علاقے ڈوگری پورہ راجوار میں گورنمنٹ بائز اپرپرائمری اسکول میں بچوں کے والدین نے صبح سے دوپہر کے ساڑھے12بجے تک اسکول پر تالا چڑھاکر اسکول کو بند کیا جس کے نتیجے میں اسکولی بچے ان گھنٹوں کے کلاسز پڑھنے سے محروم رہے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق ناراض والدین کا کہنا ہے ہم لوگ اسکول پر تالا چڑھانے پر اس لئے مجبور ہوگئے کیونکہ اسکول میںزیر تعلیم ہمارے بچے کئی مضامین پڑھنے سے محروم ہوجاتے ہیں اور اسکول میں سٹاف کی بھی کمی ہے جس وجہ سے ان کے بچوں کو کچھ ایسے مضامین ہیں جو وہ نہیں پڑھ پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر اسکول مذکورہ میں یہی صورتحال رہی تو ہم اس اسکول سے بچوں کو نکال کر دوسرے اسکولوں میں داخل لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ناراض والدین نے کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ان کے بچوں کا تعلیم وقت ضائع ہوتا جارہا ہے جس پرہمیں تشویش ہے۔ یہ معاملہ جب زونل ایجوکیشن افیسر راجوار تک پہنچا تو انہوں نے فوراً وہاں پہنچ کرکے معاملے کی نسبت جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے بچوں کے والدین کو پہلے اسکول کا تالا کھولنے کو کہا ،وربعد میں والدین کوایک جگہ جمع کرکے انہیں سمجھایا اور ان کی مانگ کو جلدی حل کرنے کی یقین دہانی کی۔زونل ایجوکیشن افیسر راجوار نے اسی وقت فوری کاروائی کرکے دوسرے اسکول سے ایک ٹیچر کو گورنمنٹ بائز اپرپرائمری اسکول ڈوگری پورہ راجوار میں تعینات کیا اور بچوں کے والدین کو یقین دلایاکہ میں اس سکول میں پورے طرح سے سٹاف رکھوں گا ۔اس دوران زونل ایجوکیشن افیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے اعداد شمار کے یعنی ریشو کے مطابق اسکول میں سٹاف برابر ہے لیکن کمی یہ ہے کہ کچھ اساتذہ سارے سبجکیٹ نہیں پڑھا سکتے ہیں، اس وجہ سے انہیں دقت ہوجاتی ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ جب سے اسکول کھل گئے ہیں تب سے انہوں نے کچھ مضامین پڑھے ہی نہیں، جس سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ زونل ایجوکیشن افیسر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اعلی عہدایداروں سے بات کرکے اسکول مذکورہ ہر ایک مضموں کے استاد رکھا جائے گا اور والدین کو دوسری بار کسی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔










