مشیر بٹھناگر کا دورہ گریز ، عوامی شکایات سُنیں

مشیر بٹھناگر کا دورہ گریز ، عوامی شکایات سُنیں

بانڈی پورہ//لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے آج گریز سب ڈویژن کا دورہ کیا ۔ مشیر نے داور گریز میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی ڈی سی ممبران اور پی آر آئیز بشمول بی ڈی سیز ، سرپنچوں اور پنچوں سے بات چیت کی ۔ ڈی ڈی سی ممبران اور پی آر آئی نے مختلف مسائل اور مطالبات جن میں بجلی کی فراہمی ، بگتور کیلئے اے ٹی ایم ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتر سہولیات ، ہسپتالوں میں ماہر امراض چشم اور ڈینٹل سرجنز کی دستیابی ، گریز میں زیر التوا سڑکوں کی میکڈمائیزیشن ، تلیل کے راستے لداخ جانے والی سڑک کی تعمیر ، گریز کیلئے ایس بی آئی کی برانچ ، آئی ٹی آئی کیلئے الیکٹریشن ٹریڈ ، اسٹاف کی پوسٹنگ اور گریز کیلئے پولی ٹیکنک کالج کے علاوہ دیگر مسائل اٹھائے ۔ مشیر نے گریز کے مختلف علاقوں کے پی آر آئیز اور عوامی وفود کے مطالبات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ علاقے کے تمام حقیقی مطالبات مقررہ وقت میں پورے کئے جائیں گے ۔ مشیر نے خدمات کی فراہمی خاص طور پر سب ڈویژن میں ضروری اشیاء کی دستیابی کا بھی جائیزہ لیا ۔ مشیر نے سب ڈویژن گریز میں آسامیوں اور تبادلوں کی تفصیلات طلب کیں اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کریں تا کہ عوام کو درپیش مشکلات سے نمٹارہ مل سکے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کے ممبر طلیل راجہ اعجاز نے گریز میں سیاحت کے فروغ اور گریز کو 4 جی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی ممبر گریز ، ڈی ڈی سی ممبر تلیل ، ایس ڈی ایم گریز ، تحصیلدار گریز /تلیل ، ایس ڈی پی او گریز ، پی آر آئیز ، سب ڈویژن گریز کے سیکٹرل افسران اور بزرگ شہریوں سمیت عام لوگوں نے شرکت کی ۔