15 جون تک درجہ حرارت40 اور 43 ڈگری کے درمیان رہے گا:انڈین میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ
سری نگر//ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت40تا45ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بیچ جموں وکشمیرمیں بھی گرمی کی شدت کازوربرقرار ہے ۔شبانہ درجہ حرارت میں تیزی کے چلتے جمعرات کوسرمائی راجدھانی جموں ،سانبہ ،گرمائی راجدھانی سری نگر،اننت ناگ اوراوڑی میں پارہ سرچڑھ کر بول رہاتھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہاکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود موسم کا امکان ہے۔اُدھر ہندوستانی محکمہ موسمیات یعنی انڈین میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے خبردارکیاکہ ملک کے لوگوں کو15 جون تک شدیدگرمی سے کسی بڑی راحت کا امکان نہیں ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرمیں گرمی کی لہرجاری ہے ۔دن کوسخت گرمی کے چلتے رات کادرجہ حرارت بھی بڑھ رہاہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات جموں میں27.3 ڈگری، کٹرہ میں25.7، بٹوٹ میں18.3، بانہال میں15.2 ،بھدرواہ میں14.2 ،سری نگر میں 15.4 ، پہلگام میں 7.1 اور گلمرگ میں9 درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دارنے کہاکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود موسم کا امکان ہے۔اس دوران جمعرات کوپورے جموں وکشمیرمیں جون کاجنون سرچڑھ کر بولا۔دوپہر کے وقت سورج جیسے آگ اُگل رہاتھا۔دن کے اڑھائی بجے سری نگرمیں درجہ حرارت30ڈگری،3بجے 31ڈگری ،سری نگرائرپورٹ دن کواڑھائی بجے 30ڈگری ،3بجے31ڈگری،،جموںمیںدن کے اڑھائی بجے 43ڈگری،3بجے 45ڈگری،سانبہ میں 3بجے 45ڈگری ،بارہمولہدن کے اڑھائی بجے 27ڈگری،3بجے 29ڈگری،اوڑی میںدن کے اڑھائی بجے29ڈگری،3بجے 32ڈگری،کپوارہ میں دن کے اڑھائی بجے27ڈگری،3بجے28ڈگری،بڈگام میں دن کے اڑھائی بجے27ڈگری ،تین بجے29ڈگری،اننت ناگ میں دن کے اڑھائی بجے27ڈگری،3بجے 32ڈگری،پلوامہ میں دن کے اڑھائی بجے29ڈگری اور3بجے30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔دریں اثناء انڈین میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ یعنی ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ دہلی،این سی آر اور شمال مغربی ہندوستان کے دیگر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ہفتے کے آخر میں چند درجے نیچے آجائے گا لیکن 15 جون تک گرمی کی جاری لہر سے کسی بڑی راحت کا امکان نہیں ہے۔انڈین میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایاکہ دہلی-این سی آر سمیت شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصے 11اور12 جون کو گرمی سے معمولی راحت پا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے آخر میں موسم ابر آلود رہے گا لیکن بارش کا امکان نہیں ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کامزیدکہناتھاکہ 15 جون تک درجہ حرارت40 ڈگری سیلسیس اور 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اس خطے میں 16 جون کے بعد نمی سے بھری مشرقی ہواؤں کی وجہ سے گرج چمک اور بارش ہو سکتی ہے جس سے گرمی سے خاصی راحت ملنے کی امید ہے۔










