سری نگر//جموںوکشمیر حکومت کی طرف سے متعدد مالی اِصلاحات متعارف کرنے سے جموںوکشمیر یوٹی میں مالیاتی نظام میں زبردست تبدیلی آئی ہے اورجموں و کشمیر حکومت نے مالی اِصلاحاتی پالیسی سے جموںوکشمیرکو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کیاہے۔اِس طرح کے اِصلاحی اقدام پر ’’ بجٹ اسٹیمیشن اینڈ ایلوکیشن مانیٹرنگ سسٹم ( بی اِی اے ایم ایس) ‘‘ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو اَپنے علاقوں میں مناسب وقت پر کئے جانے والے کاموں کی نگرانی کرنے کا اِختیار دیا ہے۔اِنتظامیہ نے اِس سلسلے میں اِختراعی اقدامات کو کامیابی کے ساتھ عملایا ہے جس میں بیمز( بی اِی اے ایم ایس )، جے اینڈ کے پے سسٹم سے آن لائن بِل جمع کرنا، لازمی اِنتظامی منظوری ، تکنیکی پابندیاں اور اِی ۔ ٹینڈرنگ ، ڈیجیٹل پے منٹ ، جی ایم آر ، جی اِی ایم اور متعلقہ اقدامات شامل ہیںجنہوں نے مالیاتی اِداروں کو بہت مددفراہم کی ہے ۔ جموںوکشمیر میں نظام ملک کے کسی دوسرے ترقی پذیر مالیاتی نظام کے مساوی ہوں گے۔بیک ٹو وِلیج ، ڈسٹرکٹ کیپکس ، یوٹی کیپکس اور جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے متعلق اِی ۔ کمپینڈم کی اِشاعت شہریوں کے ساتھ مشغولیت کے لئے حکومت کے عزم کی وسیع پیمانے پر عکاسی کرتی ہے۔جموںوکشمیر میں سال 2020-21ء کے دوران پہلی بار امپاورمنٹ پورٹل پر زائد اَز 18,000 کام عوام کے دیکھنے کے لئے دستیاب تھے ۔ اِس طرح رئیل گراس روٹ کو بااِختیار بنایا گیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر حکومت نے گذشتہ تین برسوں میںزائد اَز 66,000ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے گذشتہ تین برسوں میں رُکاوٹوں کو ختم کرنے اور منصوبوں کی بروقت عمل آور ی کے لئے منظوریوں کے فیصلوں کو تیز کرنے کے لئے اہم اِقدامات کئے جارہے ہیں۔اِس برس مارچ میں جموں کے محکمہ خزانہ نے نظر ثانی شدہ تخمینہ ( آر اِی ) 2021-22ء میں سے صد فیصد ریونیو او رکیپکس بجٹ کو بی اِی اے ایم ایس کے ذریعے موجودہ مالی برس کے لئے پارلیمنٹ کے منظور کردہ تخصیص کے اِندراجات دینے کی منظوری دی۔فائنانشل کمشنر ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے ’’جموںوکشمیر تخصیص ایکٹ سے پارلیمنٹ سے منظور شدہ تخصیص کے اَندربجٹ ایسٹمیشن ، ایلوکیشن اینڈ مانیٹرنگ سسٹم ( بی اِی اے ایم ایس )سے نظر ثانی شدہ تخمینہ 2021-22ء میں سے ڈسٹرکٹ کیپکس سمیت صد فیصد ریونیو اور کیپکس بجٹ کی منظوری کی 2022 نمبر 4 آف 2022، مورّخہ 25 ؍مارچ 2022 ء کو موجودہ مالی برس2021-22ء کے لئے منظور ی دی گئی ہے ۔‘‘آرڈر میں ریونیو بجٹ کے اِستعمال کے لئے شرائط طے کی گئی ہیں جن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کنٹرولنگ اَفسران اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بجٹ کی تمام مختصات گرانٹس کے مطالبے کے مطابق سختی سے ہوں اور فنڈس بی اِی اے ایم ایس سے جاری کئے جائیں گے ۔ کنٹرولنگ اَفسران محکمہ خزانہ کی طرف سے فنڈس کی منظوری کی تاریخ سے ایک ہفتہ کے اندر اند لائن ڈیپارٹمنٹوں کو فنڈس جاری کردیتے ہیں۔اِنتظامی محکمہ کی سطح پر بی ای اے ایم ایس کا منتظم ماہانہ بنیادوں پر محکمہ خزانہ کو تعمیل کی اِطلاع دے گا اور اخراجات جی ایف آر 2017ء کے مطابق سکتی سے کئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے حکمرانی کے نظام میں مزید شفافیت اور جواب دہی لانے کی کوشش میں پروف ’ ’ فوٹو گرافک ریکارڈ آف آن لائن سہولیت ‘‘ ایپ لانچ کی تھی ۔ یہ جیو ٹیگ شدہ تصاویر کو اَپ لوڈ کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ متعلقہ خزانے میں بِلوں کو بی اِی اے ایم ایس ایپلی کیشن کے ذریعے مختص بجٹ کے مقابلے میں ترجیح دیتا ہے۔










