228 جن اوشدھی کیندر لوگوں کے دہلیز پر معیاری اور سستی اَدویات فراہم کر رہے ہیں
سری نگر//وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے 108 جن اوشدھی کیندروں کو وقف کرنے سے جموںوکشمیر یوٹی کے پاس اَب اعلیٰ معیاری اَدویات ، جراحی کے آلات اور سستی قیمتوں پر دستیاب دیگر مطلوبہ خدمات کے ساتھ 228 کیندر فعال ہیں۔جموںوکشمیر ہیلتھ کیئرکی دُنیا میں اِس طرح کی پیش رفت نے یہاں کے بیماروں کو جموںوکشمیر یوٹی کے اَندر بہترین میڈیکیئر حاصل کرنے میں بغیر کسی پریشانی کے زبردست مدد کی ہے۔یہاں کے لوگ اَب ہیلتھ کیئر کی سہولیات میں معیار اور مقداری بہتری سے پوری طرح مطمئن اور خوش ہیں جس کی وجہ سے اِس اکائونٹ پر ان کے جیب خرچ میں بھی کمی آئی ہے ۔محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے کہا کہ یہ اِقدام عوام میں عام ادویات کو مقبول بنائے گا اور اِس تصور کو ختم کرے گاکہ کم قیمت والی جنرک اَدویات کم معیار کی ہوتی ہیںیا کم مؤثر ہوتی ہیں۔سال 2010ء میں جن اوشدھی سکیم کے آغاز کے بعد 9؍ مئی 2011ء کو ریڈکراس بلڈنگ ایکسچینج روڈ سری نگر میں پہلا سٹور کھولا گیا۔جن اوشدھی کی دُکانیں جن کو جَن اوشدھی مراکز کے نام سے جانا جاتا ہے ،برانڈ ادویات کے برابر معیار اور کارکردگی کے ساتھ سستی قیمتوں پر جنرل ادویات فراہم کرنے کے لئے مقبول ہو رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں میں 11، ڈوڈہ میں 2، پونچھ میں 9، راجوری میں 5 ، رام بن میں 3، رِیاسی میں 6، سانبہ میں 10، کٹھوعہ میں 4 اور جموں خطہ کے اودھمپور اَضلاع میں 2مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اِسی طرح سری نگر میں 8، پلوامہ میں 6، گاندربل میں 6، بانڈی پورہ میں 5، کپواڑہ میں 10 ، اننت ناگ میں 6، شوپیاں میں 1، کولگام میں 4، بارہمولہ میں 5اور کشمیرخطہ کے بڈگام اَضلاع میں 6 ایسے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔یہ مرکز جموں اور سری نگر کے ٹریشری کیئر ہسپتالوں ، ضلع ہسپتالوں ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور بنیادی ہیلتھ کیئر کے مراکز میں سرکاری ہیلتھ کیئر کرنے والے اِداروں کے اندر قائم کئے گئے ہیں جن میں اَرناس ، دارمی ( رِیاسی ) ، سیڈو( شوپیان) ،ٹنگڈار ، کلاروس اور سوگام (کپواڑہ )جیسے دُور درازاور دور اُفتادہ علاقو ں کا احاطہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سستی اور معیاری اَدویات دستیاب ہوں۔جَن اوشدھی مصنوعات کی خریداری مرکزی حکومت کے اِی۔ ٹینڈر پورٹل ( سی پی پی پی ) کے ذریعہ اَنجام دی جارہی ہے جب کہ ایس اے پی پر مبنی انوینٹری مینجمنٹ کی پیروی کی جارہی ہے ۔ اِس کے علاوہ اِنتظامیہ نے سپلائی میں ناکامی پروینڈرس، سپلائیرس اور مینو فیکچررس کو بلیک لسٹ کرنے اور ان پر پابندی لگانے اور دیر سے ڈیلیوری پر جُرمانہ کا ایک مؤثر طریقہ کار وضع کیا ہے ۔ جیسا کہ اَدویات کے معیار کا تعلق ہے ، صر ف ڈبلیو ایچ او۔ جی ایم پی مصدقہ کمپنیوں سے ادویات خرید کر اور این اے بی ایل سے منظور شدہ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کر کے دو درجے کی کوالٹی ایشورنس کو برقرار رکھا جارہا ہے۔دریں اثنأ،سکیم اَپنی ٹیگ لائن ’’ جن اوشدھی ۔ سیوابھی ، روزگار بھی ‘‘کے ساتھ اِنصاف کر رہی ہے ۔ ملک کے عام شہریوں کو اوسط بازاری قیمت کے 50 فیصد سے 90 فیصد تک سستی قیمت پر ادویات ا ور بے روزگار نوجوانوں کو دیرپا اور باقاعدہ کمائی سے خود روزگار فراہم کر رہی ہے ، ماہواری کے حفظان صحت کے اِنتظام کو بہتر بنانے کے لئے اِن سٹوروں میں سستی سینٹری نیپکن دستیاب کئے جارہے ہیں۔مرکزی حکومت مارچ 2024ء تک پورے ملک میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 تک ہوجائے گی ۔ جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10 ؍ اکتوبر 2021ء تک بڑھ کر 8,366 ہوگئی ہے جس میں ملک کے 736 اَضلاع شامل ہیں۔پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی پریوجنا( پی ایم بی جے پی ) کی مصنوعات کی باسکٹ میں 1,451 اَدویات اور 240 جراحی کے آلات شامل ہیں۔پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی پریوجنا( پی ایم بی جے پی )کے تحت دستیاب اَدویات کی قیمت برانڈ ڈ ادویات سے تقریباً 50 فیصد سے 90 فیصد کم ہے۔










