جنگلات میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات

پونچھ میںکنٹرول لائن کے نزدیک جنگلات میں آگ نمودار

سرینگر / /جنگلات میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ بدھ کو جموں کے مینڈ ھر پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ لگنے والی جنگل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کو قابو کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق جموں کے پونچھ ضلع میںلائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلات میں آگ لگی ہے جس نے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میںلیا ہے ۔ عین شاہدین کے مطابق بدھ کی صبح جنگلات میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میںلیا ۔ اسی دوران جنگلات میں آگ لگنے کے ساتھ ہی حکام اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی متحرک ہو گئی جنہوںنے پورے جنگلات میںآگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح لائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلات میں آگ نمودار ہوئی جس نے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میںلیا ۔ انہوںنے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو جموں و کشمیر کے راجوری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی جب کہ 15 مئی کو کٹرا میں سری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے قریب بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔