environment

ڈگری کالج ترال میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد

امسال1کروڑ 50لاکھ پودے لگانے کاجموںو کشمیر میں ہدف:ڈائر ایکٹر سوشل فارسٹری

سرینگر//گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میںعالم یوم ماحولیات کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں محکمہ کے سوشل فارسٹری کے ڈائر ایکٹر روشن جگی نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے۔اس دوران تقریب میں محکمہ سوشل فارسٹری کے افسران اور اہلکاروں ،کالج کے طلباء اور عملے نے شرکت کی ہے ۔ تقریب میں سوشل فارسٹری کے ریجنل ڈائر ایکٹر معراج لادین ملک نے مہمان زی وقار کی حثیت سے شرکت کی ہے ۔ تقریب میں کالج انتظامیہ نے ادارے کی جانب سے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور درخت لگانے کے حوالے سے ڈائر ایکٹر اور یہاں موجود تمام لوگوں کو جانکاری فراہم کی ہے ۔اس دوران افسر موصوف نے ترال کالج کے اس رول کی سراہنا کی ہے جو انہوں نے آج تک ماحول کو صاف رکھنے اور آلود گی سے بچانے کے لئے کیا ہے۔ اس دوران دن کے حوالے سے کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے مکالے پیش کئے ہیں جہاں بعد میںمزکورہ طلباء کو انعات سے نوازا گیا ہے تقریب کے دوران کالج احاطے میں ایک شجر کاری کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ ڈائر ایکٹر سوشل فارسٹری روشن جگی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امسال جموںو کشمیر ایک کروڑ50لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے تاکہ ماحول کو بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا ماحول کو صاف رکھنا اس وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا اس سال ملک میں گندم کی پیداوار میں ماحولیات کی تبدیلی کے باعث8فیصد گندم مکی پیدوار میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا محکمہ جموںو کشمیر میں اس طرح کے پروگرام کر رہا ہے تاکہ کالجوں میں زیر تعلیم باقی طلباء کے ساتھ ساتھ این ایس ایس ،این سی سی سے وابستہ بچوں کو اپنے ساتھ لے کر ماحول کو صاف رکھنے میں محکمے کا مدد کریں گے ۔تقریب میں کالج کے پرنسپل فاروق احمد لون،شعدبہ سیاسیات کے سربراہ بشیر احمد شاہ، محکمہ کے باقی افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ڈی ایف او شوپیان پلوامہ منظور احمد بٹ بھی موجود تھی۔