enquiry

محکمہ ارضیات اور کان کنی میں 29 لاکھ روپے کا مبینہ غبن

سری نگر//حکومت جموں و کشمیر نے بدھ کے روز محکمہ ارضیات اور کان کنی (جیالوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ) جموں کے سرکاری کھاتہ سے29 لاکھ روپے کے جی پی ایف میں مبینہ غبن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ فائنانس ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر عبدالمجید بٹ کی بطور انکوائری آفیسر تقرری کی منظوری دی گئی ہے تاکہ افسران واہلکاروں کے ملوث ہونے کی انکوائری کی جا سکے، پھر انہیں ٹریجری آفس، نیو پلاٹ جموں میں تعینات کیا گیا۔ جی پی ایف کی نکالی گئی 29 لاکھ روپے کی رقم کو صارفین کے کھاتوں میں جمع کر جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ جموں کے آفیشل اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی انکوائری عمل میں لاکر آرڈر کے اجراء کی تاریخ سے15 دنوں کے اندر مخصوص سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کریں۔آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری افسر کی مدد اکاؤنٹس آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف اکاؤنٹس اینڈ ٹریڑریز، جموں کریں گے۔