جموں//کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر ، پارکس اور باغات شیخ فیاض احمد نے آج باغِ بہو کا دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری نے باغِ بہو میں ڈائریکٹوریٹ آف فلوری کلچر جموں اور ایمفی تھیٹر کے آفس کمپلیکس کی عمارت کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااوراُنہوں نے باغِ بہو کا تفصیلی دورہ کیا ۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر فلوری کلچر جموں ایس جتندر سنگھ ، ایگزیکٹیو اِنجینئر فلوری کلچر، جوائنٹ ڈائریکٹر فلوری کلچر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانننگ اور محکمہ فلوری کلچر کے دیگر اَفسران بھی تھے۔کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر نے ایگزیکٹیو اِنجینئر کو ڈائریکٹوریٹ کی عمارت کے اِفتتاح سے قبل اور اس کے ارد گرد علاقے کی مناسب ترقی کے لئے ہدایات جاری کی ہیں ۔ اُنہوں نے اَفسران کے لئے ڈائریکٹوریٹ اور باغ بہو کے درمیان آپس میں رابطہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔اُنہوں نے لینڈ سکیپنگ وِنگ کو زمین کی اَچھی بھرائی کے بعد ٹرفنگ اور شجرکاری سے علاقے کو خوبصورت بنانے کی ہدایت بھی دی تاکہ آنے والے مہینوں میں عام لوگوں کے لئے کھولے جانے سے قبل ایمفی تھیٹر سبز اور رنگین ہو۔اُنہوں نے عالم لوگوں اور دیگر شراکت داروں میں یوگاکے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری کا اہتمام کرنے اور بین الاقوامی یوگا ڈے کو پورے جوش و خروش سے منانے کی بھی ہدایت دی۔










