نامورمعلم ومدرس ،ادیب ومصنف ڈاکٹر غلام محمد آجرکوخراج پیش
بارہمولہ//شمالی کشمیر کے ایک معروف معلم ومدرس ،ادیب ومصنف ڈاکٹر غلام محمد آجرکی یاد میں منگل کوضلع لائبریری بارہمولہ میں ایک یادگاری کانفرنس کااہتمام کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق گلشن علم وادب کانسپورہ بارہمولہ کے بینرتلے منعقدہ اس یک روزہ کانفرنس میں شمالی کشمیر کے کئی نامور ادیبوں،شاعروں اورقلمکاروںنے شرکت کی ،جنہوںنے مرحوم ڈاکٹر جی ایم آجرکی ادبی ،علمی ،تعلیمی اورسماجی خدمات پرمقالہ جات پڑھے ۔مقررین نے مرحوم آجرصاحب کوایک سادہ مزاج مفکر قرار دیتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ڈسٹرکٹ لایبریری بارہمولا میں منعقدہ اس کانفرنس میں جن نامور ادبی شخصیات نے شرکت کی، ان میںرشید کانسپوری،تعمیل بشیر،جی ایمماھر،منظور مجروح،عبدالخالق شمس،میر منظور دلنوی، انظر مہجو،مشتاق کرمانی،شوکت حبیب، رزاق جھامی،تنہا رشید،گلزار احمد گنائی،طارق احمد اوردیگر کئی شخصیات بھی شامل ہیں۔کانفرنس کے آخر میں یہاں ایک مشاعرے کااہتمام بھی کیاگیا ،جس میں موجود ادیبوں اورشاعروںنے اپنے تازہ کلام سنائے ۔










