لیفٹیننٹ گورنر نے ایس کے آئی سی سی میں محکمہ جنگلات کے ’’ایک زمین ، مشترکہ مستقبل‘‘ پروگرام سے خطاب کیا
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے ایس کے آئی سی سی میں محکمہ جنگلات کی طرف سے منعقد’ہ’ ایک زمین ، مشترکہ مستقبل ‘‘ پروگرام سے خطاب کیا۔یہ تقریب عالمی یوم ماحولیات کی یاد میں منائی گئی ۔ بین الاقوامی دِن برائے حیاتیاتی تنوع اور ماحولیات کے دِن کے موضوعات کو یکجا کیا گیا تاکہ لوگوں کو ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی ترغیب دی جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے اَپنے رویے اور طرزِ زندگی میں تبدیلیاں کرنے ، ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی خاطر کاربن کے اَثرات کو کم کرنے کے لئے مربوط کارروائی اور اِجتماعی شراکت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں قدرت کے بھرپور وسائل سے نوازا گیا ہے لیکن ایک ناز ک ماحولیاتی نظام کے متعدد چیلنجوں کا بھی سامنا ہے جس کے لئے اِنسان اور نیچر کے درمیان ٹھیک توازن قائم کرنے کے لئے اِجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے ۔ ہم اس کا سامنا آب و ہوا کی صورت میں کر رہے ہیں جیسے گرمی کی بے مثال لہر اور بے وقت شدید بارشیں جو موجودہ ماحولیاتی نظام کو چیلنج اور خطرے میں ڈال رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس برس عالمی یوم ماحولیات کا تھیم ’’ صرف ایک زمین‘‘ پوری دُنیا کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ یا دیرپا طرزِ زندگی چند لوگوں کا کام نہیں ہے بلکہ ہم میں سے ہر ایک کی اِجتماعی ذمہ داری ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ماحولیاتی حساسیت ، قدرتی وراثت کا تحفظ ، دیرپا طرزِ زندگی اور ماحول دوست ترقی کے راستے کے لئے ہمہ گیر نقطہ نظر ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی اِنحطاط کور یورس کرنے کی ہماری صلاحیت کو مضبوط بناسکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی ہم آہنگی، اِقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان ہم آہنگی جیسے عملی اقدامات سے ماحولیاتی تبدیلی کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے جموں وکشمیر حکومت کی مسلسل کوششوں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ ائیریا نیٹ ورک جغرافیائی رقبے کا تقریباً 12فیصد ہے جو کہ قومی اوسط 5فیصد سے دوگنا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ ہماری توجہ قدرت پر مبنی حل سے صنعتی ماحول ہے۔جموںوکشمیر میں پی آر آئیز اور لوگوں کی فعال شرکت سے اِنتظامیہ گرین جے اینڈ کے مہم ، ہر گائو ہریالی ، ایک بیٹ گارڈ ، ایک گائوں ، سٹی بائیوڈائیورسٹی اِنڈکس، پودا لگائیں ہر بیٹی کے نام، دیرپا سیاحت کے لئے فارسٹ ہٹس جیسے اختراعی پروگراموں کو عملا رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور اس میں اِضافے کے لئے ٹریک روٹس وغیرہ ، زراعت میں مداخلت ، متبادل توانائی کے وسائل ، جنگلات میں کٹائو کو روکنے ، آلودگی سے لڑنے اور دریائوں اور تالابوں کی تجاوزات سے سبز اور دیرپا نظام کو فروغ دینا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ جنگلات سے نوجوانوں میں سبز اختراع کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر، آئی آئی ٹی جموں اور این آئی ٹی سری نگر کی یونیورسٹیوں میں گرین انوویشن پروگرام شروع کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ڈی سیز، پی آر آئی کے نمائندوں اور جے اینڈ کے رورل لائیولی ہڈ مشن پر بھی زور دیا کہ وہ تمام سیلف ہیلپ گروپس کی مصنوعات پر ٹیسٹ اور تصدیقات پاس کرنے کے بعد ’’ گرین لیبل ‘‘ دینے کا عمل شروع کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنوں سے کہا کہ وہ سمارٹ شہروں کوکلائمیٹ سمارٹ سٹیزکے طور پر تیار کریں اور پانی، ہوا اور پلاسٹک کی آلودگی کو روکنے کے لئے عوامی شرکت سے سال بھر ’’ سٹی وِد نیچر ‘‘ مہم چلائیں ۔ اُنہوں نے مزید تمام سرکاری محکموں کو مشورہ دیا کہ وہ پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط بنانے کے اہداف کو حاصل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام دفاتر میں ایل ای ڈی بلب کی تنصیب کا بقیہ کام آئندہ 15 دنوں میں مکمل کیا جائے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ امن کو فروغ دینے کے لئے دہشت گرد عناصر کو الگ تھلگ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہم ایک اور قسم کی آلودگی ۔ دہشت گردی کا مشاہدہ کر رہے ہیںجسے ہمارے پڑوسی ملک نے برآمد کیا ہے اور اس سے ہماری سماجی ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔ دہشت گرد معصوم مردوں، عورتوں حتیٰ کہ بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کمیونٹیوں کو اس خطرے سے لڑنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔ میں ہر شہری سے دہشت گرد عناصر کو الگ تھلگ کرنے، ان کی بربریت کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ امن کی حفاظت اور فروغ دینا قوم کے تئیں ہر شہری کا بنیادی فرض ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری پولیس اور سیکورٹی فورسز تحمل اور انصاف کے ساتھ دہشت گردی سے لڑ رہی ہیں اور معصوم جانیں بچا رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہماری افواج دہشت گردی کے تباہ کن خطرے کو ختم کرنے کے لئے مؤثر اور مضبوطی سے جواب دیتی رہیں گی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری داکٹر ارون کمار مہتا نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں بالخصوص نوجوان نسل سے ماحول کے تحفظ کے لئے مؤثر اِقدامات کرنے کی اپیل کی۔کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ڈاکٹر موہت گیرا ،پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ( ایچ او ایف ایف ) اور چیئرمین جے اینڈ کے بائیو ڈائیورسٹی کونسل راکیش کمار ، ڈائریکٹر ایکولوجی ، انوائرنمنٹ اینڈ ریموٹ سنسنگ نے محکمہ کی ڈیلیوری ایبلز پر روشنی ڈالی جس کا مقصد ماحولیات کی حفاظت اور جموںوکشمیر میں سبزہ کو بڑھانا ہے۔ایڈیشنل پی سی سی ایف کشمیر ٹی ربی کمار نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر فارسٹ ٹریننگ سکول چتر نار کی بنیاد کے 111 برس مکمل ہونے کی یاد میں مرکزی محکمہ ڈاک کی طرف سے ایک خصوصی کور جاری کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ گرین لائف مقابلہ ‘‘ کے فاتحین کو انعامات پیش کئے اور گرین لائف موبائل ایپلی کیشن کا پروٹوٹائب لانچ کیا۔ ایک ایسا اقدام جو لوگوں کو اَپنے روزانہ کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی ترغیب دے گا۔اِس سے قبل اَپنی آمد پر لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف محکموں اور سکولی طلباء کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور ایک پودا بھی لگایا۔اِس موقعہ پر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جے اینڈ کے سرکل ڈی وی مہیش ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشنر کشمیر ، سینئر اَفسران کے علاوہ پی آر آئی ممبران ، متعدد این جی اوز کے نمائندے ، مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔










