غیرمعیاری یانقلی کولڈڈڑنکس،آئیس کریم اوردیگرایسی چیزیں کسی بھی شخص خاص کر بچوں کیلئے مضرصحت:ماہرین
سری نگر / /گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری موسم خشک رہنے کے باعث دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہواہے ۔ہفتے کودوپہرکے وقت سری نگرشہر اورجموںمیں درجہ حرارت بالترتیب27اور42ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ جموں وکشمیر کے باقی سبھی18اضلاع میں کہیں کم توکہیںگرمی کی زیادہ شدت تھی۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوںکے دوران خشک موسمی صورتحال جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حرارت میں مزید اضافے کاامکان بھی ظاہرکیا ہے ۔ اُدھر طبی ماہرین نے لوگوںکوخبردار کیاہے کہ وہ بازاروںمیں دستیاب غیرمعیاری مشروبات کے استعمال سے اجتناب کریں ،اورچھوٹے بچوںکوخاص کر ایسی مشروبات پینے نہ دیں۔جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ دنوں سہ پہراورشام کے وقت تیزہوائوں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کیساتھ بارشیں ہونے کے بعدمسلسل تین دنوں سے پورے جموں وکشمیر میں موسم خشک ہے ۔جمعرات کے بعدجمعہ کوموسم خشک رہنے کے بعدصوبہ جموںکیساتھ ساتھ کشمیروادی میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات سری نگر میںدرجہ حرارت12.8ڈگری سینٹی گریڈ،پہلگام میں5.8اورگلمرگ میں درجہ حرارت5.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ جموں شہر میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات درجہ حرارت 27.9، کٹرہ میں24.1، بٹوت میں 16.5، بانہال میں 14 اور بھدرواہ میں 12.7 ڈگری درج کیا گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے موسم خشک رہنے کے بعدجمعہ کوصبح سے پورے جموں وکشمیرمیں گرمی کی شدت رہی ۔دوپہر کے وقت سری نگرشہر اورجموںمیں درجہ حرارت بالترتیب27اور42ڈگری سینٹی گریڈ تھاجبکہ بارہمولہ ،کپوارہ اوراننت ناگ میںسنیچر کودن کے2بجے درجہ حرارت بالترتیب24،26اور27ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اُدھر جموں شہر اوراسکے نواحی علاقوںمیں سہ پہر کے وقت درجہ حرارت میں مزید اضافہ محسوس کیاگیا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اُدھر طبی ماہرین نے لوگوںکوخبردار کیاہے کہ وہ بازاروںمیں دستیاب غیرمعیاری مشروبات کے استعمال سے اجتناب کریں ،اورچھوٹے بچوںکوخاص کر ایسی مشروبات پینے نہ دیں۔عوامی حلقوںکی شکایت یاتحفظات سے اتفاق کرتے ہوئے کئی طبی ماہرین یعنی ڈاکٹروںنے بتایاکہ پیٹ درداوردیگر ایسی بیماریوں میں اسپتال یاکلینک پرلائے جانے والے بیشتر بچوں بچیوںنے بازاروں سے خریدی گئی کولڈڈرنکس ،آئس کریم اوردوسری ایسی مشروبات بشمول جوس کااستعمال کیا ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ غیرمعیاری یانقلی مشروبات پینے سے کسی بھی شخص خاص کر کمسن بچوں کاہاضمہ خراب ہوسکتا ہے اوروہ پیٹ درداوراُلٹیوں جیسی تکلیف میں مبتلاء ہوسکتے ہیں ۔










