جموں / /محکمہ کواپریٹو کی سیکرٹری یشا مدگل نے آج وومن کریڈٹ کواپریٹو لمٹیڈ کے زیر اہتمام ایک بیداری کیمپ کا افتتاح کرنے کیلئے ضلع جموں کے بلاک ارنیا کے گاؤں ٹریوا کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری نے ٹریوا گاؤں کی خواتین کا اس تقریب میں مدعو کرنے اور کواپریٹو سیکٹر کی ترقی کیلئے تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ سیکرٹری نے زور دیا کہ خواتین کی شرکت اور شراکت ملک کے کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ سیکرٹری نے وضاحت کی کہ کس طرح خواتین کواپریٹو کے دائرے میں آ کر اپنی روزی روٹی کما سکتی ہیں اور محکمہ کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کی تفصیل سے وضاحت کی جو خاص طور پر کواپریٹو سیکٹر میں خواتین کیلئے جموں کشمیر یو ٹی کے لوگوں کی بہبود کیلئے چلائی جاتی ہیں ۔ سیکرٹری نے وومن کریڈٹ لمٹیڈ کے چئیر مین سے گاؤں کی سطح پر مائیکرو فنانس اداروں کے قیام کی بھی درخواست کی ۔ انہوں نے ڈپٹی رجسٹرار ( ایگری ) جموں کو آنے والے دنوں میں ایسے بیداری کیمپوں کے انعقاد کیلئے کئی ہدایات بھی دیں جہاں کواپریٹو کی آن اسپاٹ رجسٹریشن کی جا سکے ۔ چئیر مین وومن کریڈٹ کواپریٹو لمٹیڈ سنجیتا ڈوگرہ نے سیکرٹری کواپریٹو سے درخواست کی کہ خواتین بڑے پیمانے پر کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک ہونا چاہتی ہیں اور ان کی مصروفیت کیلئے محکمانہ افسران کو ان کی آسان شرکت کیلئے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ بیداری کیمپ کے دوران دیگر کے علاوہ ڈپٹی رجسٹرار ( ایگری ) جموں ، چیف ایڈوائیزر وومن کریڈٹ کواپریٹو لمٹیڈ اور گاؤں کے سرپنچ ٹریوا بلبیر کور بھی موجود تھے ۔










