سیکرٹری سیاحت نے گلمرگ کا دورہ کیا ، پونی خدمات کیلئے پری پیڈ کائونٹر کا اِفتتاح کیا

سیکرٹری سیاحت نے گلمرگ کا دورہ کیا ، پونی خدمات کیلئے پری پیڈ کائونٹر کا اِفتتاح کیا

گلمرگ//سیکرٹری سیاحتی سرمد حفیظ نے آج گلمرگ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں محکمہ سیاحت کی طرف سے شروع کی گئی پونی سروس کے لئے پری پیڈ کائونٹر کا اِفتتاح کیا۔پہلگام کے بعد محکمہ جانب سے گذشتہ ہفتے شروع کی گئی پونی خدمات کے لئے یہ دوسرا پری پیڈ کائونٹر ہے۔سیکرٹری سیاحت نے مختلف محکموں کے نمائندوں اور مقامی شراکت داروں کی موجودگی میں پہلی پری پیڈ سلپ ایک سیاح طاہرہ کو باضابطہ طور پر حوالے کی۔پری پیڈ سروس کے تحت سیاح ایک مقررہ جگہ ( قریب ٹی آر سی گلمرگ ) پر ٹٹو کی سواری بُک کرسکتے ہیں اور محکمہ کی طرف سے مطلع کردہ نرخوں کے لئے مقررہ راستوں پر ٹٹو کی سواری بُک کرسکتے ہیں ۔ محکمہ کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر بھی اِس سروس کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت نے بات کرتے ہوئے پونی سروس کے لئے پری پیڈ کائونٹر کے قیام پر مقامی شراکت داروں کو مبارک باد دی اوراُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس کائونٹر کے قیام سے دھوکہ دہی یا تکلیف کی شکایت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔سرمد حفیظ نے مقامی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھنے پر مقامی شراکت داروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شراکت داروں کی جانب سے اِس طرح کے کائونٹر کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے اوراُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس سے سیاحوں اور وزِیٹروں کوکسی بھی پریشانی کے بغیر پونی سواری کا موقع ملے گا۔سیکرٹری سیاحت نے محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اِقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں سکیئنگ کی بہتر سرگرمیوں اور کھیلوں جیسے پُر کشش مقامات کے اِضافے ، بہتر سڑک رابطہ ، بجلی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی اور اِس اِضافے اور بہتری سے گلمر گ اَب تمام سیزن کی منز ل بن گیا ہے۔پر ی پیڈ پونی سروس سیاحوں کے پاس تسلی بخش قیام او رگلمرگ جانے کی تمام سہولیات ہونی چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مزید سہولیات کے بارے میں سوچا جارہا ہے تاکہ ریزورٹ کو اَپنی بین الاقوامی اپیل برقرار رہے ۔سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے صفائی ستھرائی اور ماحول دوست سیاحتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے پر زور دیتے کہا کہ محکمہ مختلف شراکت داروں بشمول ایکو کلب کے نوجوانوں ، پونی والے ، ہوٹل والوں اور دیگر خدمات فراہم کرنے والوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ نازک ماحولیاتی تحفظ کے لئے اِقدامات کئے جاسکیں۔ اُنہوں نے گلمرگ کے سیاحتی شراکت داروں سے اپیل کی وہ آگے آئیں اورریزورٹ میں صفائی کو یقینی بنائیں۔اِس موقعہ پرناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارتی غلام جیلانی زرگر، محکمہ سیاحت کے سینئر اَفسران ، لوکل باڈیز کے علاوہ مقامی سیاحتی شراکت داروں کے نمائندے موجود تھے۔بعدمیں سیکرٹری سیاحت نے گلمرگ بَوَل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اُنہوں نے مقامی ٹوراِزم حکام پر زور دیا کہ وہ مقامی ٹوراِزم یونٹ ہولڈروں سے کہیں کہ وہ اَپنی جائیدادوں کے اِرد گرد صفائی ستھرائی کو برقرار رکھیں اور انہیں اچھی حالت میں رکھیں ۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت دی کہ وہ اَپنے اثاثوں کو اچھی حالت میں رکھیں۔سرمد حفیظ نے عالمی شہرت یافتہ ریزورٹ میں جے کے ٹی ڈی سی اور کیبل کار کارپوریشن کے کام کے علاوہ محکمہ کی جانب سے کئے جارہے کاموں کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے سیاحوں کی سہولیت اور سہولیات کے لئے مختلف مقامات پر ہورڈنگز اور نشانات لگانے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے سکی لفٹ پر کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔بعد میں ٹٹو ایسو سی ایشنز کے ایک وفد نے سیکرٹری سیاحت سے ملاقات کی اور انہیں اَپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔