11سال کے دوران 28ویں بار خون دیکر ایک مثال قائم کی
سرینگر// شمالی ضلع کپوارہ کے گنڈ چوبترہ کرالہ گنڈ سے تعلق رکھنے والے معروف آ شا ورکر بلقیس آراء نے 11سال کے ودران 28ویں مرتبہ خون کا عطیہ دیکر ایک مثال قائم کی ۔جذبہ اثیار سے لبریز بلقیس آرا نے جمعرات کے روز سرینگر کے لل دید اسپتال میں 28بار اپنا خون عطیہ کر دیا اور اس سے قبل انہو ں 27بار مختلف موقعوں دوسری کی زندگی بچانے کے لئے اپنا خون پیش کیا ۔بلقیس کا کہنا ہے کہ آج میں نے ایک غریب آشا ورکر شمیمہ بیگم زوجہ عبد الرشید میر ساکن شاٹھ گنڈ بالا ہندعارہ جو ایک روز قبل حرکت قلب بند ہونے کیہ وجہ سے انتقال کر گئی ان کے ایصال ثواب کے لئے عطیہ کر دیا ۔بلقیس آرا نے بتایا کہ شمیمہ نے کو ڈ کے دوران فرنٹ لائن پر کام کر کے پورے ضلع میں ایک مثال قائم کی لیکن شمیہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ضلع کے تمام لوگو ں کو غم چھو ڑ کر چلی گئی ۔آ شا وکر بلقیس ٓرا ء کا کہنا ہے کہ خون میں خون عطیہ کرنے میں کوئی بھی گھبراہٹ محسوس نہیں کرتی بلکہ خون دیکر دوسرو ں کی زندگی بچانے سے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے اور ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ خون عطیہ کر کے دوسرو ں کی زندگی بچانے میں اپنا تعاون کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ خون عطیہ کرنے ہیں انہیں کسی بھی قسم کی کمزروری نہیں آتی بلکہ خون سے متعلق جو بھی بیماریا ں ہوتی ہیں وہ بھی دور ہوجاتی ہیں










