غیر مسلم ملازمین کو اُنکی پسند کی جگہوں اور محفوظ مقامات پر رکھیں
سری نگر//3دنوں میں 2غیر مقامی ملازمین کی ہلاکت کے بعد، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کشمیر ڈویڑن کے تمام چیف ایجوکیشن آفیسروں(CEOs) کو محکمہ کے غیر مسلم ملازمین کو ان کے مطلوبہ ومن پسند اور محفوظ مقامات پر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔جے کے این ایس کے مطابقمحکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ حکام نے چیف ایجوکیشن آفیسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے غیر مسلم ملازمین کو ان کی پسند کی جگہوں اور محفوظ مقامات پر رکھیں۔خیال رہے منگل کی صبح گوپال پورہ کولگام کے ہائی اسکول میں تعینات سانبہ جموںکی رہنے والی خاتون اُستانی کی ہلاکت کاواقعہ رونما ہونے کے بعد جمعرات کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹوںنے آرہ موہن پورہ کولگام میں قائم علاقائی دیہاتی بینک کے منیجر وجے کمار ساکنہ راجستھان کوبینک کے اندر گولیوںکانشانہ بناکر ابدی نیندسلادیا۔










