Kajriwal

کشمیری پنڈتوں کی آوازوںکونہ دبایا جائے :اروند کیجریوال

سری نگر//وادی میں بہت سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر سخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو مطالبہ کیا کہ کشمیری پنڈتوں کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جانی چاہئے اور ان کی آوازوں کو بند نہیں کیا جانا چاہئے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک آن لائن پریس بریفنگ میں، اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد قوتیں جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہیں چاہتیں کیونکہ کشمیری پنڈت برادری کے ارکان کو 90 کی دہائی میں جو کچھ ہوا اس کی یاد دلاتے ہوئے انہیں ’’نشانہ بنا کر ہلاک‘‘ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال16 کشمیری پنڈت مارے گئے ہیں۔ اروند کیجریوال کاکہناتھاکہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیری پنڈتوں کو مناسب تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی آواز کو دبایا نہ جائے۔ انہیں اپنی ’جنم بھومی‘ (جائے پیدائش) میں اپنا گھر بنانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا، ’’میری مرکز سے اپیل ہے کہ کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کو آباد کرنے میں مدد کرنے کے لیے، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اور ہم جو بھی کردار ادا کر سکتے ہیں، ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘